محکمہ تعلیم بلوچستان نے صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے یکم اپریل 2026 سے دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے یکم اپریل سے کھلیں گے، وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات
نوٹیفکیشن کے مطابق، ایندھن بچت اقدامات کے تحت کی گئی عارضی تعطیلات کو ختم کر دیا گیا ہے، اور تمام اسکول بدھ سے معمول کے مطابق کلاسز کا آغاز کریں گے۔
نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ صوبے بھر کے تعلیمی ادارے اب 5 روزہ ہفتہ وار شیڈول (پیر تا جمعہ) کے تحت چلیں گے، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو تعطیل ہوگی۔
مزید پڑھیں: بلوچستان میں تمام تعلیمی ادارے عیدالفطر کے بعد تک بند کردیے گئے
محکمہ تعلیم کے مطابق، تمام امتحانات اور اسیسمنٹ پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے اور تعطیلات کی وجہ سے ان کی تاریخوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔














