ایشین کپ کوالیفائرز: پاکستان کا خود کیخلاف گول، میانمار جیت گیا

منگل 31 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشین کپ کوالیفائرز 2027 کے اہم میچ میں پاکستانی کھلاڑی کی ایک بڑی غلطی ٹیم کو مہنگی پڑ گئی اور پاکستان کو میانمار کے خلاف 1-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: کینسر میں مبتلا فٹبال شائق کی عزت افزائی کے لیے اسکی پسندیدہ ٹیم کا مثالی اقدام

اسلام آباد کے جناح اسٹیڈیم میں حکومتی ہدایات کے تحت کلوز ڈور کھیلے گئے اس میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور گول کے متعدد مواقع پیدا کیے تاہم کوئی بھی ٹیم برتری حاصل نہ کر سکی۔

میچ کے دوسرے ہاف کے آغاز میں ہی 47ویں منٹ میں کھیل کا پانسہ پلٹ گیا جب ایک پاکستانی کھلاڑی کی غلطی سے گیند اپنے ہی گول میں چلی گئی۔

مزید پڑھیے: کوئٹہ میں پہلے بین الاقوامی فٹبال ٹریننگ کیمپ کا آغاز، خواتین فٹبالرز بھی شریک

کھلاڑی نے گیند گول کیپر کی جانب واپس کی لیکن گول کیپر اسے روکنے میں ناکام رہا جس کے نتیجے میں میانمار کو برتری حاصل ہوگئی۔

اس کے بعد میانمار نے ایک اور گول کر کے اپنی پوزیشن مزید مضبوط بنا لی جبکہ پاکستان نے میچ میں واپسی کی بھرپور کوشش کی۔

مزید پڑھیں: برطانوی شہزادہ ولیم کا سعودی عرب کا دورہ، فٹبالرز اور گیمرز سے ملاقات

میچ کے اختتامی لمحات میں پاکستان نے 91ویں منٹ میں اپنا پہلا گول اسکور کیا تاہم یہ گول ٹیم کو شکست سے بچانے کے لیے ناکافی ثابت ہوا اور میانمار نے 1-2 سے کامیابی اپنے نام کر لی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس اور اسپین میں خوفناک جنگلاتی آگ، ڈھائی لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور

چین کا فلپائن سے متنازع سمندری علاقے میں اشتعال انگیزی فوری بند کرنے کا مطالبہ

چیف الیکشن کمشنر کی میرپور ڈویژن کے عوام سے نتخابات میں بھرپور شرکت کی اپیل

تربت میں جدید ایف سی اسپتال کا افتتاح، مقامی آبادی بھی علاج کی سہولت سے مستفید ہوگی: محسن نقوی

جنوبی بحیرۂ چین میں ویتنامی جہاز ڈوب گیا، 37 افراد کو بچا لیا گیا، سرچ آپریشن جاری

ویڈیو

تربت میں جدید ایف سی اسپتال کا افتتاح، مقامی آبادی بھی علاج کی سہولت سے مستفید ہوگی: محسن نقوی

روشن ساتھی ستاروں کی چمک میں چھپے 4 سفید بونے ستاروں کا انکشاف

بدخشاں میں لڑائی شدت اختیار کر گئی، فریڈم فرنٹ کا طالبان کے 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں