خیبر پختونخوا: بنوں میں تھانے کے باہر خودکش دھماکے میں 5 افراد جاں بحق

جمعہ 3 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع بنوں میں ایک پولیس تھانے کے باہر ہونے والے ایک مبینہ خودکش دھماکے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 13 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بنوں میں ایک کار سوار خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں ایک زوردار دھماکہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:کوہاٹ پولیس کا دہشتگردوں سے مقابلہ، فتنہ الخوارج کے 6 شرپسند مارے گئے

بنوں کے ریسکیو کے ضلعی سربراہ بخت اللہ وزیر نے بتایا کہ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ پورا علاقہ لرز اٹھا۔ اطلاع ملتے ہی امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی اور اس سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے سے پولیس اسٹیشن کی سکیورٹی پوسٹ تباہ ہو گئی جبکہ عمارت کا بڑا حصہ ملبے کا ڈھیر بن گیا۔ واقعے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا، جبکہ اسپتال حکام نے واقعے میں 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔ مزید 13 زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں سے کچھ کی حالت نازک ہے۔

اسپتال حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد شامل ہیں، جن میں میاں، بیوی، بیٹی اور بیٹا شامل ہیں، جبکہ ایک راہگیر بچی بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہے۔ زخمیوں میں 6 خواتین بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاک فوج کی قندھار میں کارروائی، افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانے، ہتھیار ذخیرہ کرنے کی سرنگ تباہ

خودکش دھماکے کے بعد پولیس اور سکیورٹی اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے، جبکہ علاقے میں شدید فائرنگ کی بھی اطلاع ہے۔ واقعے کے بعد پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن جاری ہے، جبکہ دھماکے میں استعمال ہونے والے بارودی مواد کی مقدار کا ابھی تعین کیا جا رہا ہے۔

خیبر پختونخوا کا جنوبی ضلع بنوں قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے ساتھ متصل ہے، جو افغانستان کی سرحد کے قریب واقع ہے۔ دہشتگرد اکثر بنوں میں تخریب کاروائیاں کرتے رہتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’کیا پراسیکیوٹر جنرل ملک کے بادشاہ ہیں؟‘ سانحہ بلدیہ کیس میں التوا مانگنے پر سپریم کورٹ کے سخت ریمارکس

سپریم کورٹ بار انتخابات، صدر سمیت اہم عہدوں کے امیدواروں کی عبوری فہرست جاری

جنوبی افریقہ کی ناوی پلے نے نوبیل امن انعام جیت لیا، بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کے لیے خدمات کا اعتراف

پاکستان میں 5,241 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 3 لاکھ 17ہزار سے تجاوز کرگئی

بھارتی دارالحکومت دہلی قلعہ بن گیا، ہزاروں پولیس اہلکار تعینات، میٹرو اسٹیشنز اور شاہراہیں بند

ویڈیو

حیدرآباد: سڑکوں کی زبوں حالی اور بیڈ گورننس، اربوں روپے کہاں جا رہے ہیں اور مقامی مسائل کون حل کرے گا؟

پی ٹی آئی کے 13 سال، چارسدہ کا ایک سوال: ضلع صحت کی سہولیات سے محروم کیوں؟

لانگ مارچ کے دوران خیبرپختونخوا میں آٹے کے بحران کا خدشہ: قیمتیں آسمان پر، حکومتی اقدامات پر سوالات

کالم / تجزیہ

لیٹر باکس سے ان باکس تک

مودی حکومت، راہول اور جنریشن زی کا نیا سیاسی معرکہ

لانگ مارچ کی 12ویں برسی