’یہ مقدس جگہ ہے پیرس کی سڑکیں نہیں‘، عمر شہزاد اور شانزے لودھی کی عمرے کے دوران ویڈیو پر مداح برہم

جمعہ 3 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و ماڈل عمر شہزاد اور ان کی اہلیہ شانزے لودھی کی طواف کے دوران ہاتھ پکڑنے اور قربت کے مظاہرے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔

 مداحوں نے جوڑے کے اس رویے کو مقدس مقام کے تقدس کے خلاف قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کی ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ عمرہ ہے یا ہنی مون؟ ہمیں سمجھ نہیں آ رہی‘۔ ایک اور نے کہا، ’یہ مقدس جگہ ہے، پیرس کی سڑکیں نہیں جہاں رومانس کیا جائے۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amna Rasool (@allpakshowbizstarz)

ایک صارف نے مزید کہا کہ شوبز کے لوگوں کے لیے کوئی حد نہیں، انہوں نے مقدس جگہوں کو بھی نہیں چھوڑا۔ ایک اور نے تبصرہ کیا، ہم جانتے ہیں کہ تم ایک دوسرے سے محبت کرتے ہو، لیکن رومانس اپنے کمرے میں کرو۔ ایک اور نے کہا، جہالت کی حد ہے ایسی جگہ پر کون ایسا برتاؤ کرتا ہے؟

دیگر صارفین نے بھی جوڑے سے کہا کہ اس قسم کا رویہ مقدس مقامات کے احترام کے خلاف ہے اور انہیں ذاتی محبت کے اظہار کے لیے نجی جگہ کا انتخاب کرنا چاہیے۔ اور مقدس مقامات پر شائستگی اور احترام کے تقاضوں پر زور دے رہے ہیں۔

عمر شہزاد نے اپنے کیریئر کی شروعات 2016 میں فلم ’تیری میری لو اسٹوری‘ سے کی تھی، انہوں نے ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ جیسی بلاک بسٹر فلموں میں بھی اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ اس کے علاوہ انہوں نے متعدد مقبول پاکستانی ڈراموں جیسے ’وہ پاگل سی‘، ’بھڑاس‘، ’میرے ہمسفر‘ اور ’اجنبی ہمسفر‘ میں بھی کام کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ایس ایل 11، حیدر آباد کنگز مین کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟