سونم کپور نے دوسرے بیٹے کے ساتھ پہلی جھلک شیئر کر دی، سوشل میڈیا پوسٹ میں کیا کہا؟

جمعہ 3 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے اپنے دوسرے بیٹے کی پیدائش کے بعد مداحوں کے ساتھ پہلی جھلک شیئر ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ اسپتال کے بستر پر اپنے نوزائیدہ کو سینے سے لگائے ہوئے نظر آئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sonam A Kapoor (@sonamkapoor)

تصاویر کے ساتھ سونم نے ایک جذباتی پیغام بھی لکھا جس میں انہوں نے طبی عملے کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے بیٹے کی محفوظ پیدائش کو ممکن بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’الفاظ سے بڑھ کر شکر گزار ہوں خاص طور پر اپنی ڈاکٹر کی جنہوں نے ان کی حمل کے دوران رہنمائی کی۔

سونم نے کہا کہ ان کی دیکھ بھال میں اعتماد، سکون اور اطمینان کا ایک ایسا احساس ہے جو بہت کم ملتا ہے اور میں ان کی حمایت، دانشمندی اور مہربانی کی بے حد شکر گزار ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: انیل کپور پھر نانا بن گئے، سونم کپور کے ہاں بیٹے کی پیدائش

انہوں نے اسپتال کے دیگر عملے کا بھی شکریہ ادا کیا اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ساتھ ان کے خلوص اور ہمدردی کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ وہ چیز نہیں جو ہمیشہ اسپتال میں دیکھنے کو ملتی ہے، مگر ہونی چاہیے، اور اس نے میرے تجربے کو بے حد خاص بنا دیا ہے۔ اس پوسٹ پر مداحوں اور مشہور شخصیات کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور اور ان کے شوہر آنند آہوجا کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش 29 مارچ 2026 کو بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کو فواد خان کی یاد کیوں ستانے لگی؟

خوشخبری اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک محبت بھرا پیغام لکھتے ہوئے کہا کہ انتہائی شکرگزاری اور محبت سے بھرے دلوں کے ساتھ ہم آج 29 مارچ 2026 کو اپنے بیٹے کی آمد کا اعلان کرتے ہوئے بے حد خوش ہیں۔

پوسٹ میں مزید لکھا گیا کہ ہماری فیملی میں اضافہ ہوا ہے اور اس کی آمد کے ساتھ ہمارے دل بھی خوبصورت انداز میں وسیع ہو گئے ہیں۔ ہمارا بڑا بیٹا ‘وایو’ اپنے چھوٹے بھائی کو خوش آمدید کہنے پر بے حد خوش ہے، اور ہم اس نئی زندگی کے لیے خود کو خوش قسمت محسوس کر رہے ہیں جس نے ہمارے گھر کو خوشیوں اور برکتوں سے بھر دیا ہے۔

یاد رہے کہ سونم کپور اور کاروباری شخصیت آنند آہوجہ 2018 میں ممبئی میں ایک روایتی سکھ تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ جوڑے کے ہاں پہلے بیٹے ‘وایو کپور آہوجہ’ کی پیدائش 2022 میں ہوئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں