ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی کامیاب ازدواجی زندگی کا راز کیا ہے؟ اداکار نے بتا دیا

اتوار 5 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے اپنی اہلیہ ایشوریا رائے کے ساتھ طویل ازدواجی زندگی سے متعلق اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی شادی میں ‘ایگو’ یعنی انا کا مثبت کردار رہا ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں ابھیشیک بچن نے میزبان للی سنگھ سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی شادی، خاندانی زندگی اور بیٹی آرادھیا بچن کی پرورش کے حوالے سے کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اور ایشوریا رائے ہمیشہ سے اپنی رفاقت کو شراکت داری کے طور پر دیکھتے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: راجپال یادو اور امیتابھ بچن کے تعلقات کا چیک باؤنس کیس میں انکشاف

ابھیشیک بچن نے کہا کہ ‘یہ کبھی ایسا معاملہ نہیں تھا کہ میں کما کر لاؤں گا اور وہ گھر سنبھالیں گی، بلکہ سب کچھ قدرتی انداز میں چلتا رہا’۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے نزدیک انا کا مطلب منفی نہیں بلکہ یہ ہے کہ وہ یہ نہیں چاہتے کہ ان کی کامیابی کے لیے کوئی دوسرا پیچھے ہٹے۔

انہوں نے کہا کہ ‘میں ایسی شادی نہیں چاہتا جہاں میری بیوی کو صرف اس لیے اپنے کیریئر سے پیچھے ہٹنا پڑے کہ مجھے خود کو زیادہ مردانہ محسوس کرنا ہے، اور خوش قسمتی سے میری اہلیہ بھی ایسا نہیں سوچتیں’۔

اداکار نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے ایشوریا رائے کو اپنے کیریئر کے آغاز سے جانا، اور ان کی دوسری فلم ‘ڈھائی اکشر پریم کے’ میں وہ ایک ساتھ کام کر چکے تھے، تاہم اس وقت دونوں صرف دوست تھے۔

یہ بھی پڑھیے: ابھیشیک بچن نے ایشوریا رائے سے طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی، صحافیوں کو کیا کہا؟

ابھیشیک بچن نے والدین کے کردار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ باپ اکثر اچھے استاد ثابت نہیں ہوتے کیونکہ جذبات آڑے آ جاتے ہیں، جبکہ مائیں زیادہ حساس ہوتی ہیں۔ ان کے مطابق بچوں کی تربیت میں نصیحت کے بجائے عملی مثال دینا زیادہ مؤثر ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اور ایشوریا رائے اپنی بیٹی کے لیے ایک بہترین مثال بننے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ وہ خود سیکھ سکے کہ درست کیا ہے۔

واضح رہے کہ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی 20 اپریل 2007 کو ہوئی تھی اور رواں سال وہ اپنی شادی کے 19 سال مکمل کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی تجاوزات کیس، وفاقی آئینی عدالت نے سعید غنی کے خلاف توہین عدالت درخواست سمیت سماعت مقرر کر دی

پیداواری صلاحیت کے باوجود پاکستان میں بجلی کی شدید کمی برقرار

دن میں زیادہ اور بار بار سونا صحت کے لیے نقصان دہ، موت کی جانب پیشقدمی قرار

پی ایس ایل میچ کے دوران عامر سہیل کے کراچی سے متعلق ریمارکس پر ہنگامہ، سوشل میڈیا پر سخت تنقید

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر خدشات

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار