واٹس ایپ صارفین کے لیے  بڑی سہولت، آن لائن دوستوں کو دیکھنے والا نیا فیچر تیار

اتوار 5 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

واٹس ایپ میں ایک نئے اور دلچسپ فیچر کی آزمائش جاری ہے جو اس مقبول میسجنگ پلیٹ فارم میں پہلی بار شامل کیا جا رہا ہے۔ اس نئے فیچر کے ذریعے صارفین آسانی سے جان سکیں گے کہ اس وقت ان کے کون سے کانٹیکٹس آن لائن موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ میں گیسٹ موڈ کی محدود بیٹا ٹیسٹنگ، بغیر اکاؤنٹ والے صارفین بھی استعمال کرسکیں گے

رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ ایک ایسے نظام پر کام کر رہا ہے جس سے صارفین کو چیٹ کھولے بغیر ہی آن لائن افراد کی معلومات مل سکے گی۔ فی الحال کسی فرد کے آن لائن ہونے کا اسٹیٹس دیکھنے کے لیے  اس کی چیٹ اوپن کرنا ضروری ہوتا ہے، جہاں نام کے ساتھ آن لائن کا نشان ظاہر ہوتا ہے، جبکہ گروپس میں سبز رنگ کا ڈاٹ آن لائن ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔

ویبیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اس فیچر کی آزمائش اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے  جاری نئے بیٹا ورژن میں کی جا رہی ہے۔ نئے فیچر کو فیس بک میسنجر کے ایکٹیو ٹیب جیسا بنایا جا رہا ہے، تاہم اسے مزید بہتر اور آسان بنانے پر کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میٹا نے فیس بک، واٹس ایپ اور میسنجر پر اسکیم کی نشاندہی کرنے والے ٹولز متعارف کردیے

ابتدائی مرحلے میں ہونے کے باعث ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ فیچر کب تک تمام بیٹا صارفین اور بعد ازاں دنیا بھر کے صارفین کے لیے  متعارف کرایا جائے گا، تاہم توقع کی جا رہی ہے کہ اس سے صارفین کو ایک ہی وقت میں آن لائن کانٹیکٹس کی فوری معلومات حاصل کرنے میں نمایاں سہولت ملے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp