ڈاکٹر بننے کے خواہشمند طلبہ کے لیے خوشخبری، ایم ڈی کیٹ کے پاسنگ مارکس میں کمی کردی گئی

بدھ 8 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ایم ڈی کیٹ کے پاسنگ مارکس میں کمی کرتے ہوئے تمام میڈیکل و ڈینٹل جامعات کو 15 اپریل 2026 تک داخلوں کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

کونسل کے مطابق خالی نشستوں کو پُر کرنے کے لیے پاسنگ پرسنٹیج میں 3 فیصد رعایت دی گئی ہے۔

اس فیصلے کے تحت ایم بی بی ایس کے لیے پاسنگ مارکس 55 فیصد سے کم کر کے 52 فیصد جبکہ بی ڈی ایس کے لیے 50 فیصد سے کم کر کے 47 فیصد مقرر کر دیے گئے ہیں۔

پی ایم ڈی سی نے ہدایت کی ہے کہ داخلوں کے عمل میں پہلے سے اہل امیدواروں کو ترجیح دی جائے، جبکہ نشستیں خالی رہنے کی صورت میں نئی رعایت کا اطلاق کیا جائے گا۔

جاری نوٹیفکیشن میں نجی میڈیکل اداروں کو مستحق طلبہ کے لیے فیسوں میں کمی کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے۔

کونسل نے خبردار کیا ہے کہ مقررہ فیس سے زیادہ وصول کرنے والے اداروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالیاتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن پر توجہ، عوام کو جدید سہولتیں فراہم کریں گے، شزا فاطمہ

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں