اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات، ٹریفک پولیس کا ڈائیورژن پلان جاری

جمعرات 9 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان اہم مذاکرات کے پیش نظر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی ڈائیورژن پلان جاری کر دیا گیا ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور متبادل راستے استعمال کریں۔

یہ بھی پڑھیں:مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے اسلام آباد میں بڑی بیٹھک کی تیاریاں مکمل، امریکا اور ایران کا وفود پاکستان بھیجنے کا اعلان

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق 9 اور 10 اپریل کو مختلف شاہراہوں پر سیکیورٹی اور سفارتی سرگرمیوں کے باعث ٹریفک میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ سرینا چوک سے نادرا چوک جانے والے حضرات چیک پوسٹ روڈ استعمال کریں جبکہ خیابان سہروردی اور 9th ایونیو پر بھی مخصوص اوقات میں ڈائیورژن ہوگا۔

اسی طرح جی-6، جی-5 اور ایف-6 کے اطراف آنے جانے والے شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ فیصل ایونیو، 9th ایونیو اور مری روڈ پر بھی ٹریفک کی جزوی بندش یا تبدیلی متوقع ہے۔ ریڈ زون میں داخلے کے لیے خصوصی چیکنگ کے باعث تاخیر کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد کے بعد راولپنڈی میں بھی 9 اور 10 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہری بروقت معلومات کے لیے ایف ایم 92.4 اور سوشل میڈیا اپڈیٹس سے رہنمائی حاصل کریں، جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ہیلپ لائن سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ انتظامیہ نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدامات سکیورٹی اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے کیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹیکس اصلاحات میں شفافیت کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ یقینی بنایا جائے: شہباز شریف

’آخر مزید کتنے بچوں کی جانیں جائیں گی؟‘، پمز میں 14 نومولود بچوں کی ہلاکت پر شوبز شخصیات پھٹ پڑیں

یورپ کے معمر ترین حکمران شاہ ہارالڈ پنجم انتقال کرگئے، نیا بادشاہ کون ہوگا؟

’روز 1300 بچے مر رہے ہیں، اگلے بچے کو مرنے سے بچائیں‘، وزیر صحت کا قومی اسمبلی میں جذباتی خطاب

کیرولین لیویٹ کا وائٹ ہاؤس میں آخری دن بچوں کے نام، بریفنگ روم میں جذباتی لمحات

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ