زمبابوے ویمنز کرکٹ ٹیم کا پاکستان کا تاریخی دورہ، 6 وائٹ بال میچز کراچی میں ہوں گے

جمعہ 10 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp
زمبابوے کی ویمنز کرکٹ ٹیم پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان 6 وائٹ بال میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز شامل ہوں گے جو ویمنز کرکٹ کے اہم بین الاقوامی مقابلوں اور آئندہ ورلڈ کپ کی تیاری کا حصہ ہوں گے۔
زمبابوے ویمنز ٹیم 29 اپریل کو کراچی پہنچے گی، جہاں وہ پاکستان ویمنز ٹیم کے خلاف سیریز کھیلے گی۔

سیریز کے تمام میچز نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوں گے۔ ون ڈے انٹرنیشنل میچز 3، 6 اور 9 مئی کو کھیلے جائیں گے، جو دوپہر 3:30 بجے شروع ہوں گے۔

یہ تینوں ون ڈے میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2025-29 کا حصہ بھی ہوں گے، جس کے باعث ان کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 11، اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9وکٹوں سے شکست دیدی

اس کے بعد 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 12، 14 اور 15 مئی کو کھیلے جائیں گے، جو رات 7:30 بجے شروع ہوں گے۔ یہ ٹی ٹوئنٹی سیریز ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری میں اہم کردار ادا کرے گی۔

واضح رہے کہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 12 جون سے 5 جولائی تک انگلینڈ اور ویلز میں کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر انتخابات: وادی کی 5 نشستوں کے نتائج آگئے، ن لیگ نے 3، پیپلز پارٹی نے 2 نشستیں جیت لیں

آزاد کشمیر انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی، ایسے نتائج کسی صورت قبول نہیں ہوں گے، راجا پرویز اشرف

ایل اے 44 ویلی 5: ن لیگ کے امیدوار احمد رضا قادری بھاری اکثریت سے کامیاب

ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ، ویسٹ انڈیز کی ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کسی کو شکایت ہے تو الیکشن کمیشن سے رجوع کرے، ن لیگ نے آزاد کشمیر میں دھاندلی کا الزام مسترد کردیا

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور