ایران امریکا جنگ بندی: پاک فوج اور وزیراعظم کے حق میں یوم تشکر ریلی

جمعہ 10 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لنڈ ی کوتل میں مسیحی برادری نے ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان حکومت کی جانب سے اہم کردار ادا کرنے پر پاک فوج اور وزیر اعظم کی حق میں یوم تشکر ریلی نکالی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات، علاقائی امن کے لیے ثالثی کی کوششوں پر پیشرفت کا جائزہ

مسیحی برادری کے پاک فوج اور وزیر اعظم کے حق میں نکالی گئی ریلی میں پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد، فیلڈ مارشل عاصم منیر زندہ باد، وزیر اعظم شہباز شریف زندہ باد کے نعرے لگائے۔

یوم تشکر ریلی کے موقع پر سابق اقلیتی ممبر صوبائی اسمبلی ویلسن وزیر نے ریلی کی شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران امریکا جنگ بندی ثالثی میں پاکستان حکومت کی طرف سے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف نے اہم کردار ادا کیا۔ اس اقدام پر پوری دنیا پاکستان حکومت کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ دنیا میں مختلف ممالک میں قیام امن میں کردار ادا کیا ہے اس لیے اس اہم موقع پر پاکستان حکومت نے امریکا ایران کے درمیان 2 ہفتے کے لیے جنگ بندی کرکے خطے کے صورتحال بدل دیا ہے اور اب دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات کا آغاز ہوا ہے جو خوش آئند ہے۔

مزید پڑھیں: ایران جنگ بندی میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، قطر

اس لیے علاقے کے مشران اور مسیحی برادری پاکستان حکومت، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر اعلیٰ حکام کو اس کامیابی پر خراج تحسین اور سلام پیش کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت الگ نہیں کر سکتی، فرزانہ یعقوب

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!