میرپورخاص: میڈیکل طالبہ کی مبینہ خودکشی، پی ایم ڈی سی کا اظہارِ تشویش

جمعہ 10 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے میرپورخاص میں تیسرے سال کی ایک میڈیکل طالبہ کی مبینہ خودکشی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

محمد میڈیکل کالج کی 21 سالہ طالبہ 8 اور 9 اپریل کی درمیانی شب مبینہ طور پر اپنی زندگی کا خاتمہ کر بیٹھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اہلِ خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ طالبہ کو موت سے قبل ایک استاد اور ساتھی طلبہ کی جانب سے ہراسانی کا سامنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: میرپورخاص: میڈیکل طالبہ کی خودکشی، ہراسانی کے الزامات پر انکوائری کا حکم

پی ایم ڈی سی کے صدر ڈاکٹر رضوان تاج نے جاری بیان میں واقعے کی مذمت کرتے ہوئے خاص طور پر ہراسانی کے سنگین الزامات پر تشویش ظاہر کی۔

انہوں نے اس واقعے کو انتہائی افسوسناک حالات میں قیمتی جان کا ضیاع قرار دیتے ہوئے سندھ حکومت کی جانب سے تحقیقات کی حمایت کی۔

انہوں نے کہا کہ تحقیقات میں تمام پہلوؤں کا مکمل جائزہ لیا جائے اور تفصیلات پی ایم ڈی سی کو فراہم کی جائیں تاکہ مزید کارروائی کی جا سکے۔

پی ایم ڈی سی نے واضح کیا کہ ہراسانی کے حوالے سے اس کی پالیسی ‘عدم برداشت’ پر مبنی ہے، اور گزشتہ برس ملک بھر کے میڈیکل و ڈینٹل کالجز کواینٹی ہراسمنٹ کمیٹیاں بنانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

ڈاکٹر رضوان تاج کے مطابق ان کمیٹیوں کا مقصد شکایات کا ازالہ اور طلبہ و طبی برادری کی ذہنی صحت کا تحفظ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی ادارے میں شکایت کا ازالہ نہ ہو تو طلبہ براہِ راست پی ایم ڈی سی ہراسمنٹ کمیٹی سے رجوع کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل میرپور خاص کی بڑی کارروائی، بی آئی ایس پی فنڈز میں خردبرد کرنے والا گروہ گرفتار

بیان میں کہا گیا کہ ان ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنا پی ایم ڈی سی کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

ادارے کو ہدایت دی گئی ہے کہ واقعے کی مکمل تفصیلات، تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ اور اصلاحی اقدامات پی ایم ڈی سی کو فراہم کیے جائیں، جس کے بعد ذمہ داران کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

پی ایم ڈی سی نے مرحومہ کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ملک بھر کے طبی اداروں پر زور دیا کہ وہ اخلاقی معیارات اور ضابطہ جاتی ہدایات پر سختی سے عمل کریں تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

مزید پڑھیں: میرپور خاص: بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 حیسکو اہلکاروں سمیت 6 ملزمان گرفتار

واضح رہے کہ سندھ کے وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار نے واقعے کی شفاف، غیر جانبدار اور مکمل تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

انہوں نے ڈی آئی جی میرپورخاص کو 10 روز کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!