لاہور میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آگیا

جمعہ 10 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے جس کی تصدیق 8سالہ بچی میں ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ بچی کو بچی کو تیز بخار اور جسم پر دانے نکلنے کی شکایت پر میو اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں منکی پاکس: بیوی کے بعد شوہر بھی لپیٹ میں آگیا

حکام کے مطابق اس تازہ کیس کے بعد رواں سال لاہور میں منکی پاکس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 27 تک پہنچ گئی ہے۔ صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں کیسز میں نمایاں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ وائرس اب مقامی سطح پر پھیل رہا ہے اور اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو یہ صورتحال وبا کی شکل اختیار کرسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں منکی پاکس کے مزید 2 مشتبہ کیسز سامنے آگئے

ماہرین صحت کے مطابق عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طبی مشورہ لینے کی ضرورت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp