سمندر پار پاکستانیوں نے امریکا، ایران مذاکرات میں پاکستان کے کردار کو اہم سفارتی کامیابی قرار دے دیا

جمعہ 10 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے قیادت کو سراہتے ہوئے امریکا، ایران مذاکرات میں سہولتکاری میں پاکستان کے کردار کو ایک اہم سفارتی کامیابی قرار دیا ہے، جس نے ملک کو عالمی سطح پر پہچان اور عزت بخشی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا ایران مذاکرات: ویزا فری سہولت صرف ایران اور امریکا کے وفود و صحافیوں کو حاصل ہوگی، وزرات خارجہ

پی ٹی وی نیوز کے مطابق مختلف شہریوں اور اوورسیز پاکستانیوں نے ملک کی تاریخی سفارتی پیشرفت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے قیادت کی کامیابی کو سراہا۔انہوں نے مذاکرات میں پاکستان کے کردار کو ایک بڑی پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ملک کا عالمی تشخص بہتر ہوا ہے اور اندرون و بیرون ملک پاکستانیوں میں فخر کا نیا احساس پیدا ہوا ہے۔

ایک شہری نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششیں پاکستان کی اہم سفارتی کامیابیوں کے حصول میں کلیدی حیثیت رکھتی ہیں۔ ملک کے دیگر شہروں کی طرح گلگت بلتستان کے عوام نے بھی عالمی امور میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے اسے عالمی سطح پر ایک اہم اور قابل تحسین کامیابی قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا، ایران جنگ بندی میں کلیدی کردار، پاکستانی پاسپورٹ کی پہچان پوری دنیا میں بڑھ گئی

ایک شہری عمر فاروق نے کہا کہ جاری تنازع میں جنگ بندی پاکستان کی سفارتی کوششوں کے باعث ممکن ہوئی، جبکہ محمد افتخار نے کہا کہ عالمی امور میں ملک کے کردار نے اس کے عالمی مقام کو نمایاں طور پر مضبوط کیا ہے۔ ذوالفقار علی نامی ایک بزرگ شہری نے عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی کاوشیں پاکستان کی نمایاں سفارتی کامیابی کے حصول میں فیصلہ کن ثابت ہوئیں۔

دریں اثنا، دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں نے بھی ملک میں اپنے ہم وطنوں کے ساتھ اس قومی فخر کے لمحے کو منایا اور اس سفارتی کامیابی کو دور اندیش قیادت کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک تاریخی سنگ میل ہے جس نے عالمی سطح پر پاکستان کے وقار کو بلند کیا ہے۔ ایک اوورسیز پاکستانی نےکہا کہ ا س اقدام کو ملک بھر اور بیرون ملک پاکستانیوں نے اس کامیابی کو قومی قیادت اور وژن کا مظہر قرار دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا ٹام ہالینڈ ہمیشہ کے لیے اسپائیڈر مین کو الوداع کہنے والے ہیں؟

وزیراعظم نے ورلڈ بینک کی مالیاتی رپورٹ کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی

ترک اپوزیشن پارٹی کے میئر اردال بشکچی اوغلو کرپشن کے الزام میں گرفتار

پاکستان کو وار رسک انشورنس فہرست سے نکالنے کا فیصلہ، اسحاق ڈار کا خیرمقدم

لائیودہشتگردوں کے لیے اب کوئی رعایت نہیں، یا ہتھیار ڈالیں یا آپریشن کا سامنا کریں، ڈی جی آئی ایس پی آر

ویڈیو

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فون گرو فارم خانیوال: جدید زراعت اور لائیو اسٹاک کی ترقی کا ایک مثالی ماڈل

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘