دبئی کی غیر ملکی ایئرلائنز پر سخت پابندیاں، بھارتی کمپنیوں کو مالی نقصان کا خدشہ

جمعہ 10 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث دبئی نے 31 مئی تک غیر ملکی ایئرلائنز کی پروازوں کو محدود کرتے ہوئے ہر ایئرلائن کو اپنے ہوائی اڈوں کے لیے روزانہ صرف ایک پرواز کی اجازت دی ہے۔

اس فیصلے کے بعد بھارتی ایئرلائنز میں آمدنی میں ممکنہ کمی کے خدشات بڑھ گئے ہیں، کیونکہ انہوں نے دیگر ممالک کی ایئرلائنز کے مقابلے میں زیادہ پروازوں کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔

بڑی بھارتی ایئرلائنز جیسے اسپائس جیٹ، انڈیگواورایئرانڈیا کی نمائندگی کرنیوالی فیڈریشن آف انڈین ایئرلائنز نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دبئی حکام پر ان پابندیوں کے خاتمے کے لیے دباؤ ڈالے۔ بصورت دیگر، دبئی کی ایئرلائنز بشمول فلائے دبئی اور ایمریٹس کے خلاف جوابی اقدامات پر غور کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز مشکلات کا شکار

بھارتی ایئرلائنز پہلے ہی بڑھتی ہوئی ایندھن کی قیمتوں اورمغربی ممالک کے لیے طویل فضائی راستوں کی وجہ سے مالی دباؤ کا شکار ہیں، کیونکہ گزشتہ سال پاک-بھارت کشیدگی کے بعد انہیں پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا گیا تھا۔

دبئی ایئرپورٹس کی جانب سے 27 مارچ کو جاری ایک نجی ای میل کے مطابق، 20 اپریل سے 31 مئی تک موسم گرما کے دوران انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور المکتوم کے لیے ہر غیر ملکی ایئرلائن کو روزانہ صرف ایک راؤنڈ ٹرپ کی اجازت ہوگی۔

حکام کے مطابق اگر گنجائش بڑھی تو اضافی سلاٹس فراہم کیے جا سکتے ہیں۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ یہ پابندیاں دبئی کی مقامی ایئرلائنز پر لاگو نہیں ہو رہیں، جس سے مسابقتی میدان غیر مساوی ہو گیا ہے اور بھارتی ایئرلائنز کو نمایاں مالی نقصان ہوسکتا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 2025 میں دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے سب سے زیادہ مسافر بھارت سے آئے، جن کی تعداد 1 کروڑ 19 لاکھ رہی۔

اپریل اور مئی کے شیڈول کے مطابق ایئر انڈیا اور اس کی ذیلی کمپنی ایئر انڈیا ایکسپریس نے 750 سے زائد پروازیں شیڈول کی تھیں۔

مزید پڑھیں: بم کی اطلاع پر بھارتی طیارے کی لکھنؤ میں ہنگامی لینڈنگ

اسی طرح انڈیگو کی 481، سعودیہ کی 480 اور گلف ایئر کی 404 پروازیں متوقع تھیں، اسپائس جیٹ نے 61 پروازوں کی منصوبہ بندی کی تھی۔

نئی پابندی کے تحت ہر غیر ملکی ایئرلائن کو ماہانہ صرف 30 یا 31 پروازوں تک محدود ہونا پڑے گا، جبکہ ایمریٹس اور فلائے دبئی سینکڑوں پروازیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انڈیگو کے مطابق مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی اور دبئی کی پابندیوں نے اس کے آپریشنز کو شدید متاثر کیا ہے، جس کے باعث اس کی پروازوں اور طیاروں کی استعداد کا بڑا حصہ استعمال نہیں ہو پا رہا۔

مزید پڑھیں: ’ہمیں اب آپ پر اعتماد نہیں‘، ایئر انڈیا کی فلائٹ 5 گھنٹے تاخیر کا شکار، مسافر مشتعل

اسی طرح ایئرانڈیا ایکسپریس کا کہنا ہے کہ پابندیوں نے بھارت-یو اے ای روٹس پر مسافروں کے لیے آپشنز محدود کر دیے ہیں، خاص طور پر چھوٹے شہروں سے سفر کرنے والوں کے لیے، اور ایک منصفانہ و باہمی فریم ورک کی ضرورت اجاگر کی ہے۔

دوسری جانب لفتھانزا، سنگاپورایئرلائنز اور برٹش ایئرویز جیسی بڑی ایئرلائنز نے 31 مئی تک دبئی کے لیے اپنی تمام پروازیں معطل کر دی ہیں۔

ان ایئرلائنز نے اس کے بجائے ایشیا-یورپ کے درمیان براہِ راست پروازیں بڑھا دی ہیں تاکہ بڑھتی ہوئی طلب سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم