پی ایس ایل 11، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے راولپنڈیز کو شکست دے دی

جمعہ 10 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ایس ایل 11 کے 18ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  نے راولپنڈیز کو 61 رنز سے شکست دے دی ہے۔

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں راولپنڈیز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11، پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 159رنز سے شکست دے دی

کوئٹہ کی جانب سے سعود شکیل نے 42 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ رائلی روسو نے 53 رنز بنا کر نمایاں کارکردگی دکھائی۔ حسن نواز نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 39 رنز صرف 16 گیندوں پر اسکور کیے۔ آخری اوورز میں جہانداد خان نے بھی تیز رفتار 21 رنز بنا کر ٹیم کا مجموعہ بہتر کیا۔

راولپنڈی کی جانب سے بولنگ میں بین سیئرز سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد عامر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیے گئے 183 رنز کے تعاقب میں راولپنڈیز کی ٹیم 17.3 اوورز میں 121 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

سعد مسعود 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ڈیرل مچل 30 اور یاسر خان 22 رنز بناسکے، کپتان محمد رضوان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، عثمان خواجہ 7 رنز بناسکے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عثمان طارق، سعود شکیل اور جہانداد خان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ کے بعد پہلی بار امریکی جنگی جہاز آبنائے ہرمز میں داخل

لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال منتقل، حالت تشویشناک

شاہد آفریدی نے اسلام آباد مذاکرات کو خطے میں امن کے لیے خوش آئند قرار دے دیا

واٹس ایپ کا نیا فیچر: اب نامعلوم نمبرز کے اسٹیٹس بھی دیکھنا ممکن

بین الاقوامی پرواز میں بچے کی پیدائش، شہریت اور قانونی شناخت پر نئی بحث کا آغاز

ویڈیو

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

ایران، امریکا کو ایک جگہ بٹھانا بڑی کامیابی ہے، پاکستان دنیا کو کشیدگی سے بچانے کی راہ پر گامزن ہے، جرمن صحافی اسٹیفن شوارزکوف

کالم / تجزیہ

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین

اسلام آباد میں آخری اوور