لبنان پر اسرائیلی فضائی حملہ میں بنگلہ دیشی خاتون جاں بحق

جمعہ 10 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں ایک بنگلہ دیشی مہاجر خاتون جاں بحق ہو گئی ہیں، جس کی حکام نے تصدیق کر دی ہے۔

مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران لبنان میں کسی بنگلہ دیشی شہری کی یہ پہلی ہلاکت ہے۔

34 سالہ دیپالی بیگم بدھ کے روز اس وقت جان کی بازی ہار گئیں جب بیروت کے علاقے حمرا میں ایک رہائشی عمارت پر فضائی حملہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی سرحدی فورس کی فائرنگ، بنگلہ دیشی شہری ہلاک

وہ اس عمارت میں گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کر رہی تھیں۔ حملے کے باعث عمارت منہدم ہو گئی، جس کے نتیجے میں وہ اپنے آجر اور گھر کے دیگر افراد سمیت جاں بحق ہو گئیں۔

بیروت میں بنگلہ دیشی سفارتخانے کے حکام کے مطابق دیپالی بیگم کی میت رفیق حریری اسپتال کے مردہ خانے میں رکھی گئی ہے۔

سفارتی ذرائع سے ان کی میت وطن منتقل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

دیپالی بیگم ضلع فریدپور کی رہائشی تھیں اور 2 سال قبل اپنے خاندان کی کفالت کے لیے روزگار کی تلاش میں لبنان گئی تھیں۔

وہ چھ بہن بھائیوں میں شامل تھیں اور باقاعدگی سے گھر رقم بھیجتی تھیں۔

اہلِ خانہ کے مطابق وہ حال ہی میں جنوبی شہر صور سے بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث بیروت منتقل ہوئی تھیں۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش: بس دریائے پدما میں گرنے سے کم از کم 23 افراد ہلاک

‘ان کی بہن کے مطابق دیپالی بیگم نے کہا تھا کہ صور میں حالات خراب ہو رہے ہیں، اسی لیے وہ بیروت آ گئے تھے۔ ‘ہمیں کبھی خیال نہیں تھا کہ ایسا ہو جائے گا۔

بنگلہ دیشی حکام نے اس واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے تعزیت کی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق اس وقت لبنان میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ بنگلہ دیشی محنت کش موجود ہیں، جن میں نصف سے زائد خواتین گھریلو ملازمت سے وابستہ ہیں۔

مزید پڑھیں:ببنگلہ دیش: محنت کش کی ہلاکت پر حکومت کا اظہار افسوس، شفاف تحقیقات کی یقین دہانی

دیپالی بیگم کی ہلاکت کے بعد مشرق وسطیٰ میں جاری علاقائی تنازع میں جاں بحق ہونے والے بنگلہ دیشیوں کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔

فروری کے اواخر میں شدت اختیار کرنے والی یہ کشیدگی امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ جنگ بندی کے اعلان کے باوجود لبنان میں جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم