بنگلہ دیش: محنت کش کی ہلاکت پر حکومت کا اظہار افسوس، شفاف تحقیقات کی یقین دہانی

منگل 23 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر آفس نے میمن سنگھ میں فیکٹری کے مزدور دیپو چندر داس کے قتل پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہلخانہ سے تعزیت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قتل کیس، حملے اور احتجاج: بنگلہ دیش میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سخت ہدایات جاری کردی گئیں

حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے تعلیمی مشیر پروفیسر سی آر ابرار نے منگل کے روز میمن سنگھ میں دیپو کے اہلخانہ سے ملاقات کی ان کے غم میں شرکت کی اور ریاستی حمایت کی یقین دہانی کروائی۔ اس دوران انہوں نے داسو کے والد رابیلال داس اور دیگر اہلخانہ سے ملاقات کی۔

پروفیسر ابرار نے قتل کو ایک وحشیانہ جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بنگلہ دیشی معاشرے میں کوئی جگہ نہیں رکھتا۔

انہوں نے زور دیا کہ الزامات، افواہیں یا عقائد کے اختلافات کبھی بھی تشدد کا جواز نہیں بن سکتے اور کسی فرد کو اپنے ہاتھ میں قانون لینے کا حق حاصل نہیں ہے۔

انٹرم گورنمنٹ کی قانون کی حکمرانی کے عزم کو دہراتے ہوئے مشیر نے اہلخانہ کو یقین دلایا کہ تمام الزامات کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور انصاف بروقت اور قانونی طریقے سے فراہم کیا جائے گا۔

اب تک قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس جرم میں ملوث 12 افراد کو گرفتار کیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

مزید پڑھیے: بنگلہ دیش کی بھارت کے ساتھ کشیدگی بڑھ گئی، دہلی میں قونصلر اور ویزا سروس معطل

حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ کیس کی مکمل تحقیقات بلا استثنیٰ کریں۔ پروفیسر ابرار نے کہا کہ ذمہ دار افراد کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔

حکومت نے تمام شہریوں کی سلامتی، وقار اور مساوی حقوق کے تحفظ کے عزم کو دوبارہ دہرایا، چاہے ان کا مذہب، نسل یا پس منظر کوئی بھی ہو۔ ساتھ ہی معاشروں اور رہنماؤں سے اپیل کی گئی کہ وہ تشدد اور انتشار پھیلانے کی کوششوں کو مسترد کریں اور ضبط، انسانیت اور قانون کا احترام کریں۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش نے نئی دہلی ہائی کمیشن واقعے پر بھارتی دعوے کی تردید کردی

چیف ایڈوائزر کے دفتر کی جانب سے پروفیسر ابرار نے تصدیق کی کہ اہلخانہ کو مالی اور فلاحی امداد فراہم کی جائے گی اور حکام آئندہ دنوں میں بھی ان کے ساتھ رابطے میں رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کے ایران پر  نئے فضائی حملے ، متعدد مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف پاکستان کی کامیاب کارروائیاں، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے مشترکہ پناہ گاہ ڈھونڈنے پر مجبور

شارجہ سے کراچی آنے والا پاکستانی کارگو کمپنی کا طیارہ لاپتا، تلاش کا عمل شروع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ترکیہ پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

فٹبال ورلڈ کپ: 2 گول کے خسارے کے باوجود ارجنٹینا کا آخری لمحات میں کم بیک، مصر کو ہراکر کوارٹر فائنل میں داخل

ویڈیو

خیبرپختونخوا حکومت کی اپنے لیے مراعات، نئے قانون میں خاص کیا ہے؟

خیبر پختونخوا اسمبلی ایک دہائی بعد بھی مکمل پیپر لیس کیوں نہ بن سکی؟

سرگودھا میں لاہور کی طرز پر شاندار ترقیاتی کام، شہری وزیراعلیٰ مریم نواز کی خدمات کے معترف

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: بھارت کی اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش