فیفا سیریز  2026، پاکستانی ویمن فٹبال ٹیم موریطانیہ سے ٹاکرے کے لیے تیار

ہفتہ 11 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 فیفا سیریز 2026 کے افتتاحی میچ میں جزائر ترک و کیکوس کے خلاف 0-8 کی تاریخی اور ریکارڈ ساز کامیابی کے بعد پاکستان ویمن فٹ بال ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا سیریز 2026، شاندار فتح پر صدر مملکت کی پاکستان ویمنز ٹیم کو مبارکباد

قومی ٹیم کی اسٹار فارورڈ اور پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کرنے والی فٹبالر نادیہ خان کا کہنا ہے کہ اس فتح نے ٹیم کے اعتماد میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے، تاہم ہیڈ کوچ عدیل رزقی نے اتوار کو موریطانیہ کے خلاف ہونے والے اگلے میچ سے قبل کھلاڑیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس کامیابی کے بعد کسی بھی قسم کی غفلت کا شکار نہ ہوں۔

سٹاڈ الحسن اوتارا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے شاندار آغاز کیا تھا، جہاں زہمینہ ملک، اقصی مشتاق، لیلیٰ بنارس، مریم محمود، نادیہ خان اور اسرا خان نے گول داغ کر ٹیم کو فتح دلائی۔ یہ پاکستان کی فٹ بال تاریخ کی سب سے بڑی جیت ہے، جس نے ستمبر 2022 میں مالدیپ کے خلاف 0-7 کی کامیابی کا ریکارڈ توڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ویمنز اولمپک فٹبال کوالیفائر : پاکستان نے تاجکستان کو 0-1 سے شکست دے دی

نادیہ خان، جو انگلش کلب بلیک برن روورز کی نمائندگی کرتی ہیں، نے اپنے ویڈیو پیغام میں اس جیت کو ایک ’خوشگوار اور ناقابل یقین احساس‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پوری ٹیم موریطانیہ کے خلاف میدان میں اترنے کے لیے بے تاب ہے۔

ہیڈ کوچ عدیل رزقی نے جیت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی فتوحات سے ٹیم کا مورال بلند ہوتا ہے اور ٹریننگ کے ثمرات میدان میں نظر آتے ہیں۔ تاہم انہوں نے زور دیا کہ موریطانیہ کی ٹیم کو ہلکا نہیں لیا جا سکتا کیونکہ وہ پاکستان کی کارکردگی پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور بہتر تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

انہوں نے خاص طور پر مڈ فیلڈرز کی کارکردگی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ ٹیم اپنی اسی توانائی اور فارم کو اگلے میچوں میں بھی برقرار رکھے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ کے بعد پہلی بار امریکی جنگی جہاز آبنائے ہرمز میں داخل

لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال منتقل، حالت تشویشناک

شاہد آفریدی نے اسلام آباد مذاکرات کو خطے میں امن کے لیے خوش آئند قرار دے دیا

واٹس ایپ کا نیا فیچر: اب نامعلوم نمبرز کے اسٹیٹس بھی دیکھنا ممکن

بین الاقوامی پرواز میں بچے کی پیدائش، شہریت اور قانونی شناخت پر نئی بحث کا آغاز

ویڈیو

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

ایران، امریکا کو ایک جگہ بٹھانا بڑی کامیابی ہے، پاکستان دنیا کو کشیدگی سے بچانے کی راہ پر گامزن ہے، جرمن صحافی اسٹیفن شوارزکوف

کالم / تجزیہ

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین

اسلام آباد میں آخری اوور