معروف ٹی وی میزبان اور اداکارہ فضا علی ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی اور سوشل میڈیا سرگرمیوں کے باعث خبروں کی زینت بن گئی ہیں جہاں صارفین کی جانب سے ان کے حالیہ اقدام پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لائیو شو کے دوران فضا علی کے شوہر انہیں کندھوں پر اٹھا لیتے ہیں۔ اس منظر کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے اس عمل کو نامناسب قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’کیا اب ان کے شوہر بھی بیوی کا فراک پہنا کریں گے؟‘، شوہر کے کپڑے پہننے پر فضا علی پر تنقید
ناقدین کا کہنا ہے کہ براہِ راست نشریات میں اس نوعیت کا عمل ضابطہ اخلاق کے منافی ہے۔ متعدد صارفین نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لے اور مناسب کارروائی کرے۔
ن لیگی رہنما حنا پرویز بٹ نے فضا علی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ٹی وی پر ایک خاتون اینکر اور ان کے شوہر نے اپنی بیٹی کے سامنے جس طرز عمل اور چھچھور پن کا اظہار کیا وہ افسوسناک ہے۔
نیشنل ٹی وی پر ایک خاتون اینکر اور ان کے شوہر نے اپنی بیٹی کے سامنے جس طرز عمل اور چھچھور پن کا اظہار کیا وہ افسوسناک ہے. ایسا طرزِ عمل نابالغ بچوں کے سامنے گھر میں دہرانا بھی غیر اخلاقی ہے کجا کہ اسے کروڑوں ناظرین کے سامنے ٹی وی پر دکھایا جائے. بڑوں کو اچھے اخلاق اور وضع داری کا…
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) April 13, 2026
ان کا کہنا تھا کہ ایسا طرزِ عمل نابالغ بچوں کے سامنے گھر میں دہرانا بھی غیر اخلاقی ہے کجا کہ اسے کروڑوں ناظرین کے سامنے ٹی وی پر دکھایا جائے۔ بڑوں کو اچھے اخلاق اور وضع داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے تاکہ بچے اور نوجوان نسل کچھ بہتر سیکھ سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ فضا علی کے دوسرے شوہر کون ہیں، اہم انکشافات سامنے آگئے
انہوں نے مزید کہا کہ غیر اخلاقی، بچکانہ اور چھچھوری حرکتوں سے ینگسٹرز کے ذہنوں پر برا اثر پڑتا ہے۔ پھر ہم کہتے ہیں کہ آج کل کی نوجوان نسل اخلاقی گراوٹ کی شکار کیوں ہو رہی ہے۔
صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ پیمرا کو آشا جی کے انتقال پر جیو ٹی وی کی طرف سے آن ائر کیے پیکج پر اتنا دکھ اور افسوس ہوا ہے کہ نوٹس لے کر بلا لیا ہے کہ اتنی جرات ہماری سلامتی خطرے میں ڈال دی ہے۔ باقی ہمارے ملک میں مارننگ شوز جو کمال کرتے رہیں ان پر انہیں نہ اعتراض ہے کوئی ایشو۔ یہ سب اپنے جو ہوئے۔
پیمرا کو آشا جی کے انتقال پر جیو ٹی وی کی طرف سے آن ائر کیے پیکج پر اتنا دکھ اور افسوس ہوا ہے کہ نوٹس لے کر بلا لیا ہے کہ اتنی جرات ہماری سلامتی خطرے میں ڈال دی ہے۔
باقی ہمارے ملک میں مارننگ شوز جو کمال کرتے رہیں ان پر انہیں نہ اعتراض ہے کوئی ایشو۔۔ یہ سب اپنے جو ہوئے۔۔ 😎… https://t.co/0aQOMLelai pic.twitter.com/z0pBYaXeBG— Rauf Klasra (@KlasraRauf) April 13, 2026
پرویز سندھیلا کہتے ہیں کہ یہ گند نہ روکا تو ہماری تہذیب کھا جائے گا، بیڈروم کی حرکتیں اگر ٹی وی پر لائیو ہوں گی تو ہمارے بچوں پر کیا اثر پڑے گا؟
یہ گند نہ روکا تو ہماری تہذیب کھا جائے گا،بیڈروم کی حرکتیں اگر ٹی وی پر لائیو ہوں گی تو ہمارے بچوں پر کیا اثر پڑے گا؟ pic.twitter.com/G7P6fGAhHo
— Pervaiz Sandhila (@chsandhilaa) April 13, 2026
مغیث علی نے فضا علی کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا وائرل ہونے کے لیے کوئی حد نہیں رہی؟ معاشرے کو کیا پیغام دیا جارہا ہے؟
کیا وائرل ہونے کیلئے کوئی حد نہیں رہی؟ ٹی وی سکرین پر نجی زندگی کی نمائش، فضا علی کے شوہر نے کیمروں کے سامنے بیگم کو اُٹھا لیا، معاشرے کو کیا پیغام دیا جارہا ہے؟ pic.twitter.com/7EicqL8Q2h
— Mughees Ali (@mugheesali81) April 13, 2026
خرم اقبال نے کہا کہ ریٹنگ کیلئے کیا کچھ کرنا پڑتا ہے، مانا کسی کی نجی زندگی کو ڈسکس کرنا مناسب نہیں لیکن یہ کچھ زیادہ ہو گیا۔ آپ گھر میں جو جی چاہے کریں، نیشنل ٹی وی پر ایسی حرکتیں بچوں پر کیا اثر ڈالیں گی۔
ریٹنگ کیلئے کیا کچھ کرنا پڑتا ہے، مانا کسی کی نجی زندگی کو ڈسکس کرنا مناسب نہیں، لیکن یہ کچھ زیادہ ہو گیا، آپ گھر میں جو جی چاہے کریں، نیشنل ٹی وی پر ایسی حرکتیں بچوں پر کیا اثر ڈالیں گی۔۔!! pic.twitter.com/w4BBjOvWD4
— Khurram Iqbal (@khurram143) April 13, 2026
محمد عمیر نے کہا کہ کبھی ٹک ٹاکرز کے ساتھ ڈرامے، کبھی شوہر کے کپڑوں میں شو کی ریکارڈنگ اور اب شو کے دوران بیٹی کے سامنے شوہر کے کندھوں پر، ان کا کہنا تھا کہ وزیرداخلہ کا چینل نہ ہوتا تو اب تک کوئی نہ کوئی ایکشن لے چکا ہوتا۔
کبھی ٹک ٹاکرز کے ساتھ ڈرامے، کبھی شوہر کے کپڑوں میں شو کی ریکارڈنگ اور اب شو کے دوران بیٹی کے سامنے شوہر کے کندھوں پر،
وزیرداخلہ کا چینل نہ ہوتا تو اب تک @reportpemra کوئی نہ کوئی ایکشن لے چکا ہوتا pic.twitter.com/ruGvfKWqV6— Muhammad Umair (@MohUmair87) April 13, 2026
ایشال زہرا کہتی ہیں کہ مانا کہ محترمہ فضا علی کا نکاح ہو چکا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ سرے عام ٹی وی چینل پر بیٹھ کر چھچھورا پن دکھانا شروع کر دیں۔
یہ ہے پاکستانی نیوز چینلز کا حال
آپ غریدہ فاروقی کو روتے ہو، یہاں لائیو شو میں فضا علی کے شوہر نے انہیں کندھوں پر اٹھا لیا۔مانا کہ محترمہ فضا علی کا نکاح ہو چکا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ سرے عام ٹی وی چینل پر بیٹھ کر چھچھورا پن دکھانا شروع کر دیں pic.twitter.com/BRNAhsZIpP
— Eshaal زہـــرہ (@Eshaal0) April 13, 2026
اسماء شوکت کا کہنا تھا کہ پیمرا کا ادراہ کہیں بند تو نہیں ہو گیا، فضا علی کے شوہر نے کیمروں کے سامنے بیگم کو اُٹھا لیا، معاشرے کو کیا پیغام دیا جارہا ہے؟
پیمرا کا ادراہ کہیں بند تو نہیں ہو گیا ۔۔۔۔ فضا علی کے شوہر نے کیمروں کے سامنے بیگم کو اُٹھا لیا، معاشرے کو کیا پیغام دیا جارہا ہے؟ pic.twitter.com/tCk4W5VD4A
— Isma Shaukat (@isma_shaukat) April 13, 2026
ایک صارف نے فضا علی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ٹیلی ویژن کو گھر کا اکھاڑہ بنا لیا ہے بلکہ اپنا بیڈروم بنا لیا ہے۔
ٹیلی ویژن کو گھر کا اکھاڑہ بنا لیا ہے بلکہ اپنا بیڈروم بنا لیا ہے۔ pic.twitter.com/n6imxrWaY3
— کیڑےمکوڑے (@Form_45) April 13, 2026
مقدس فاروق اعوان لکھتی ہیں کہ فضا علی نے تو ساری حدیں پار کر دیں، کیا یہ مواد ایک ٹی وی چینل پر دکھانے والا ہے وہ بھی بچی کے سامنے۔
فضا علی نے تو ساری حدیں پار کر دیں، کیا یہ مواد ایک ٹی وی چینل پر دکھانے والا ہے وہ بھی بچی کے سامنے
— Muqadas Farooq Awan (@muqadasawann) April 13, 2026
تاحال فضا علی کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا تاہم یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور مختلف حلقوں میں بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے۔














