حکومت کا کراچی سے عراق فیری سروس شروع کرنے پر غور، فزیبلٹی پلان تیار کرنے کی ہدایت

بدھ 15 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کراچی سے عراق کے درمیان فیری سروس کے قیام کے لیے فزیبلٹی پلان تیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے، جس کا مقصد زائرین کو سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔

یہ ہدایات انہوں نے پاکستان کوسٹ گارڈز ہیڈکوارٹرز کے دورے کے دوران ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں، جہاں آپریشنل تیاریوں اور تربیتی امور کا جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: انٹرنیشنل فیری سروس کے لیے کمپنی کو لائسنس جاری، سروس کا آغاز کہاں سے ہو گا؟

اجلاس میں حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران 14 ہزار کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کی گئیں جن کی مالیت 8 ارب روپے سے زیادہ ہے۔ وزیرِ داخلہ نے اسمگلنگ اور منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں مستقل اور مؤثر اقدامات ضروری ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ کوسٹ گارڈز زمینی اور سمندری حدود میں سیکیورٹی برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، خصوصاً ہنگامی حالات میں ان کی ذمہ داریاں مزید بڑھ جاتی ہیں۔ انہوں نے فورس کی استعداد کار بڑھانے کے لیے حکومتی تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

دورے کے دوران وزیرِ داخلہ نے پسنی سیف سٹی منصوبے پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو اس منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل نے اسمارٹ عینکیں متعارف کرا دیں، جیمنائی بھی اپڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف سے چینی وفد کی ملاقات، پاک چین دوستی کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

سائنسدان اب خلا سے دیکھیں گے زمین کی مسکراہٹ، چین اور یورپی خلائی ایجنسی کا تاریخی بریک تھرو

پانی کا بحران اور سندھ طاس معاہدہ: بھارت کے یکطرفہ اقدامات سے پاکستان کو سنگین سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا

پاک چین دوستی کے 75 سال: پاکستان 75 روپے کا خصوصی سکہ جاری کرے گا

ویڈیو

ٹرمپ کے دورۂ چین کے بعد خطے میں کسی نئی جنگ کی کوئی گنجائش نہیں: سینیٹر مشاہد حسین سید

عوام میں بجٹ ریلیف کی امیدیں بڑھ گئیں، سہیل آفریدی نے دھرنے کا راستہ کیوں بدلا؟

پاک چین دوستی علاقائی امن، ترقی اور عالمی استحکام کے لیے ناگزیر ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکا قومی اسمبلی میں خطاب

کالم / تجزیہ

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا