اسلام آباد امن مذاکرات نے پاکستان کو عروج بخشا، اگلا مرحلہ جلد منعقد ہوگا، عظمیٰ بخاری

جمعرات 16 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد امن مذاکرات نے پاکستان کو عالمی سطح پر نمایاں مقام دلایا ہے اور اب وفاقی دارالخلافے میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات دوبارہ منعقد ہونے جا رہے ہیں جو ایک خوش آئند پیشرفت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا اسلام آباد ایک بار پھر ایران اور امریکا کے درمیان امن مذاکرات کا مرکز بن سکتا ہے؟

وی نیوز کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ امریکا اور ایران کے درمیان امن بات چیت کا سلسلہ اب دوبارہ اسلام آباد میں شروع ہونے جا رہا ہے۔

عظمیٰ بخاری کے کہا کہ معرکہ حق کے بعد اس وقت ایک پاکستان ہی ایسا ملک ہے جو پورے عالمی منظرنامے پر نمایاں نظر آتا ہے۔

ان کے مطابق ہر جگہ وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے تذکروں کی دنیا میں دھوم ہے۔

’ٹرمپ کی کوئی تقریر وزیراعظم و فیلڈ مارشل کے بغیر مکمل نہیں‘

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر بھی اس وقت تک مکمل نہیں ہوتی جب تک وہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کا نام نہ لیں۔

مزید پڑھیے: پاکستان کو اسلام آباد میں اہم امن مذاکرات کی میزبانی پر فخر ہے، وفاقی وزیر احسن اقبال

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ٹاکس نے پاکستان کے سافٹ امیج کو مضبوط کیا ہے اور پاکستان نے اس موقعے پر مثبت اور مؤثر پیغام دنیا تک پہنچایا ہے۔

’پاکستان ایک معتبر و متوازن ثالث‘

ان کے مطابق پاکستان امریکا اور ایران دونوں کے ساتھ اچھے تعلقات رکھتا ہے جو ملکی خارجہ پالیسی کی کامیابی ہے اور پاکستان اس وقت دونوں کے درمیان ایک متوازن ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔

’پاکستان کی سفارتی کوششوں پر پی ٹی آئی کی تنقید بیجا ہے‘

پاکستان کی سفارتی کامیابیوں اور دنیا بھر میں اس کی دھوم کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے خصوصاً سوشل میڈیا پر جاری تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی تنقید بیجا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا اور ایران کے اسلام آباد میں امن مذاکرات عالم اسلام کے لیے فخر کا باعث ہے، وزیراعظم شہباز شریف

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ٹاکس کی کوریج کے لیے غیر ملکی صحافی بھی موجود تھے جن کی بہترین مہمان نوازی کی گئی اور پاکستان نے دنیا کو ایک مثبت پیغام دیا ہے۔

’کرکٹر نسیم شاہ پر جرمانہ پنجاب حکومت نے نہیں کیا‘

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کرکٹر نسیم شاہ سے متعلق کہا کہ ان پر جو جرمانہ عائد کیا گیا ہے وہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیا ہے اور پنجاب حکومت کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نسیم شاہ ایک کرکٹر ہیں اور انہیں ’ٹاؤٹ اور ٹرول‘ نہیں بننا چاہیے۔

’پنجاب حکومت کفایت شعاری پالیسی پر عمل پیرا ہے‘

صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کفایت شعاری پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

ان کے مطابق وزرا تنخواہیں نہیں لے رہے اور خود انہوں نے بھی سرکاری گاڑی کے استعمال میں کمی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ معمولی نہیں وسیع تر معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، جے ڈی وینس

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اکثر آفس کی بجائے ورچوئل میٹنگز کے ذریعے امور چلا رہی ہیں اور کفایت شعاری کو ترجیح دے رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی