وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ قومی کرکٹر نسیم شاہ پر عائد کیا گیا جرمانہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا فیصلہ ہے اور اس کا پنجاب حکومت سے کوئی تعلق نہیں۔
مزید پڑھیں: فاسٹ بولر نسیم شاہ غیرمعینہ مدت کے لیے پی ایس ایل سے باہر
وی نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ ایک کرکٹر ہیں اور انہیں ٹاؤٹ یا ٹرول نہیں بننا چاہیے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 30 مارچ کو سینٹرل کنٹریکٹ کی مبینہ خلاف ورزی پر نسیم شاہ پر 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔
نسیم شاہ پر جو جرمانہ عائد کیا گیا ہے وہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیا ہے اور پنجاب حکومت کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ نسیم شاہ ایک کرکٹر ہیں اور انہیں ’ٹاؤٹ اور ٹرول‘ نہیں بننا چاہیے۔عظمیٰ بخاری pic.twitter.com/gikelhiht5
— WE News (@WENewsPk) April 16, 2026
پی سی بی کے مطابق ڈسپلنری کمیٹی نے کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ سنایا کہ نسیم شاہ معاہدے کی متعدد شقوں کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے، جس کے بعد ان پر جرمانہ عائد کیا گیا۔
مزید پڑھیں: مریم نواز کے خلاف ٹوئٹ، قومی کرکٹر نسیم شاہ پر 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد
معاملہ اس وقت سامنے آیا تھا جب پی ایس ایل افتتاحی تقریب کے دوران ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر تنازع پیدا ہوا، جس کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا اور شوکاز نوٹس بھی جاری ہوا۔
بعد ازاں پی سی بی نے واضح کیا کہ کھلاڑی نے اپنے سوشل میڈیا ایڈوائزر کو برطرف کر دیا ہے اور اس معاملے میں مزید کارروائی بھی زیر غور ہے۔














