علاقائی موسیقی اور ٹیلنٹ کو نئی پہچان دینے والے اسپاٹیفائی کے پاکستان میں 5 سال مکمل

جمعہ 17 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں ڈیجیٹل موسیقی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے والے پلیٹ فارم اسپاٹیفائی نے اپنے قیام کے 5 سال مکمل ہونے پر ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے، جہاں نہ صرف موسیقی سننے کے انداز میں نمایاں تبدیلی آئی بلکہ مقامی گلوکاروں اور نئے ٹیلنٹ کو بھی غیر معمولی پذیرائی ملی۔

یہ بھی پڑھیں:اریجیت سنگھ کے موسیقی سے دور ہونے کے بعد ساحر علی بگا نے بھی جلد اہم فیصلے کا اعلان کردیا

پاکستان میں موسیقی کا منظرنامہ تیزی سے عالمی سطح پر مقبول ہو رہا ہے اور شائقین اب پہلے سے کہیں زیادہ مختلف انداز میں موسیقی دریافت کر رہے ہیں، چاہے وہ مختلف زبانیں ہوں، ثقافتیں ہوں یا نئے میوزک تجربات۔ اسپاٹیفائی پاکستان میں اپنے 5 سال مکمل ہونے پر اس سفر کا جشن منا رہا ہے، جو محض ترقی نہیں بلکہ سامعین اور موسیقی کے درمیان گہرے تعلق کی عکاسی کرتا ہے۔

سال 2021 میں آغاز کے بعد سے اسپاٹیفائی پاکستان میں موسیقی سننے کا ایک بڑا ذریعہ بن چکا ہے۔ اس عرصے کے دوران پلیٹ فارم پر صارفین کی تعداد میں 750 فیصد سے زائد اضافہ ہوا جبکہ پاکستانی صارفین نے ایک کروڑ پچاس لاکھ سے زائد پلے لسٹس تخلیق کیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ سامعین اپنی موسیقی کی پسند خود ترتیب دے رہے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں ایک عام اسپاٹیفائی صارف سالانہ 140 سے زائد مختلف گلوکاروں کو سنتا ہے، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ پاکستانی سامعین نئی آوازوں اور نئے میوزک کی تلاش میں بھرپور دلچسپی رکھتے ہیں۔

پاکستانی ہپ ہاپ، پاپ، قوالی اور علاقائی موسیقی سمیت مختلف انداز کے گیتوں میں سامعین کی دلچسپی بڑھ رہی ہے، جو ایک ایسے میوزک کلچر کی عکاسی کرتا ہے جہاں روایت اور جدت کا حسین امتزاج نظر آتا ہے۔ اسی طرح 2021 کے بعد سے پاکستانی گلوکاروں کے گیت سننے کی شرح میں سات گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے، جو مقامی ٹیلنٹ اور سامعین کے درمیان مضبوط تعلق کو ظاہر کرتا ہے۔

نمایاں گلوکاروں میں طلحہ انجم، عمیر اور حسن رحیم جیسے نئے ناموں کے ساتھ عاطف اسلم اور نصرت فتح علی خان جیسے لیجنڈز بھی شامل ہیں، جن کی موسیقی کو سامعین یکساں طور پر پسند کر رہے ہیں۔ اسی دوران مانو اور انورال خالد کا گیت ’جھول‘، افیوسک اور علی سومرو کا ’پل پل‘، حسن رحیم، عمیر اور تلویندر کا ’وشز‘، عبدالحنان اور روالیو کا ’بکھرا‘ اور بیان، حسن رحیم اور روالیو کا ’مانند‘ اسٹریمنگ دور کے نمایاں گانوں میں شامل ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بلال مقصود کا نیا گیت ’او رے سجنا‘ ریلیز، میوزک ویڈیو میں ’خاص دوست‘ کی انٹری

اسپاٹیفائی کی جانب سے ’پکا ہٹ ہے‘ اور ’آئیکون پاکستان‘ جیسی پلے لسٹس نے مقبول اور کلاسک موسیقی کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کیا، جبکہ ’ریڈار پاکستان‘، ’ایکول پاکستان‘ اور ’فریش فائنڈز پاکستان‘ جیسے اقدامات کے ذریعے نئے اور ابھرتے ہوئے گلوکاروں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق اسپاٹیفائی کے آغاز کے بعد سے پاکستانی گلوکاروں کی تعداد میں تقریباً 75 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس سے مقامی فنکاروں کو عالمی سطح پر اپنی پہچان بنانے کا موقع ملا ہے۔

اسپاٹیفائی کی آرٹسٹ اینڈ لیبل پارٹنرشپس منیجر برائے پاکستان، رطابہ یعقوب کے مطابق پاکستانی معاشرے میں موسیقی ہمیشہ سے اہم رہی ہے، تاہم اب سامعین کا اس سے تعلق مزید گہرا ہو گیا ہے، جہاں لوگ زیادہ موسیقی دریافت کر رہے ہیں اور مقامی گلوکاروں کو بھرپور سراہا جا رہا ہے۔

یہ تمام تبدیلیاں اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ پاکستان میں موسیقی کا کلچر مزید کھلا، متحرک اور دریافت پر مبنی ہو چکا ہے، جہاں سامعین نہ صرف رجحانات طے کر رہے ہیں بلکہ نئی آوازوں کو آگے لانے میں بھی کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

گزشتہ 5 سال کے دوران پاکستان میں سب سے زیادہ سنے جانے والے گلوکاروں میں طلحہ انجم، عاطف اسلم، عمیر، حسن رحیم اور نصرت فتح علی خان شامل ہیں، جبکہ مقبول ترین گانوں میں ’جھول‘، ’پل پل‘، ’وشز‘، ’بکھرا‘ اور ’مانند‘ سرفہرست رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026: کینیڈا کا ایک اوور اور کئی سوال، کرپشن کی تحقیقات شروع

ایران امریکا معاہدے کی جانب اہم پیشرفت، ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا

حق دو کراچی کے بینرز لگانے اور چھاپنے والوں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں، حافظ نعیم کا پیپلز پارٹی پر الزام

ٹائم میگزین: 100 بااثر افراد کی فہرست میں نیویارک میئر ممدانی بھی، اور کون شامل؟

وزیراعظم سے امریکی صدر کے مشیر کی ملاقات، ٹرمپ کی جانب سے نیک خواہشات پہنچائیں، علاقائی امن کے لیے کردار کی تعریف

ویڈیو

ترکیہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں: وزیراعظم شہباز شریف اور حاقان فیدان کی ملاقات، امریکا ایران امن معاہدے کی کوششیں تیز

افغانستان میں کامیاب کارروائی کے بعد پاکستان میں 70 فیصد دہشتگرد کارروائیوں میں کمی ہوئی، صحافیوں کی رائے

واسا لاہور عالمی سطح پر نمایاں، ٹاپ 5 واٹر یوٹیلیٹیز میں شارٹ لسٹ

کالم / تجزیہ

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟