ملک کے مختلف مقامات پر تیز ہواؤں کیساتھ بارش کی پیشگوئی

ہفتہ 18 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔

پنجاب کے مختلف شہروں بشمول لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، چنیوٹ اور فیصل آباد میں رات کے وقت تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب: موسم بہار کی بارشوں نے قدرتی مناظر کو یکسر تبدیل کردیا، شہری لطف اندوز ہونے لگے

جہلم، گوجر خان، منگلا، حافظ آباد اور منڈی بہاؤالدین میں بھی گرج چمک اور طوفانی بارش کی توقع ہے، جبکہ میانوالی، خوشاب، نورپور تھل اور سرگودھا میں بھی بارش اور تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، تاہم کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

نوشکی، شیرانی، موسیٰ خیل، لورالائی، ہرنائی، ژوب اور بارکھان میں بھی تیز ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: قطبی گرداب کا آخری موسمی مرحلہ شروع، اپریل میں بھی سردی اور برفباری کے خطرات

گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں گلگت، اسکردو، چلاس، استور، ہنزہ اور بگروٹ میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ آزاد کشمیر کے وادی نیلم، مظفرآباد، باغ، پونچھ، کوٹلی، بھمبر اور میرپور سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مظفرگڑھ میں سفاکیت کی انتہا، نامعلوم افراد نے گائے کی زبان کاٹ دی

لاہور میں اسکوٹی سوار لڑکی سے موبائل چھیننے والا مرکزی ملزم زخمی حالت میں گرفتار

ایف سی ہیڈکوارٹرز کوئٹہ حملے میں خاتون خودکش حملہ آور استعمال ہونے کا انکشاف، سہولتکار افغانستان فرار

کوئٹہ میں مبینہ خاتون خودکش بمبار کی گرفتاری، دہشتگرد نیٹ ورک کے طریقہ کار سے متعلق اہم انکشافات

پی ایم اے کاکول میں کیڈٹس کے پاسنگ آؤٹ کی پروقار تقریب

ویڈیو

آبنائے ہرمز ایک بار پھر بند، ایران کا امریکا پر ’سمندری قزاقی‘ کا الزام، خطے میں کشیدگی میں نیا اضافہ

امریکا ایران ثالثی میں پاکستان کا کردار شاندار ہے، اراکین بلوچستان اسمبلی کی رائے

ایران اور امریکا دونوں کا پاکستان پر اعتماد باعث مسرت ہے ، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی