کیریئر کے ابتدائی دور میں ایک ساتھی اداکارہ کو سرِ عام تھپڑ مار دیا تھا، ریما خان کا انکشاف

ہفتہ 18 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی معروف اداکارہ، ہدایت کارہ اور پروڈیوسر ریما خان نے حال ہی میں ایک تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دور میں ایک ساتھی اداکارہ کو سرِ عام تھپڑ مار دیا تھا۔ جیو ٹی وی کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ریما خان نے اس واقعے پر گہرے دکھ اور پچھتاوے کا اظہار بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’ریما خان فراڈ ہیں‘، قطر سے آئے شخص کا سابقہ اداکارہ پر الزام

ریما خان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے اپنے کام سے کام رکھنے والی اور خاموش طبع انسان رہی ہیں لیکن جوانی میں انسان جلد ہی کسی بات پر مشتعل ہو سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ اسلام آباد میں بیگم شمیم آرا کی فلم ‘مس استنبول’ کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا۔ وہاں لوگوں کا ایک بڑا ہجوم موجود تھا جہاں ان کی ایک ساتھی اداکارہ نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی اور دو بار نازیبا زبان استعمال کی۔

ریما خان نے اس لمحے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود پر قابو نہ رکھ سکیں اور ہجوم کے سامنے ہی اس اداکارہ کو تھپڑ جڑ دیا۔ اگرچہ ریما نے پوڈکاسٹ میں اداکارہ کا نام ظاہر نہیں کیا لیکن انہوں نے بتایا کہ وہ آج بھی انڈسٹری میں کام کر رہی ہیں اور ایک مشہور نام ہیں۔ تاہم فلم ‘مس استنبول’ کے ریکارڈز اور ماضی کی مشہور رقابتوں کو دیکھا جائے تو یہ واضح ہے کہ وہ اداکارہ میرا تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا شان شاہد اداکارہ ریما خان سے شادی کرنا چاہتے تھے؟

ریما خان نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ انہیں اس بات کا آج بھی دل سے افسوس ہے اور وہ سمجھتی ہیں کہ انہیں صبر سے کام لینا چاہیے تھا کیونکہ بدلہ اللہ پر چھوڑ دینا ہی بہتر ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے انڈسٹری میں ‘نمبر ون’ اور ‘نمبر ٹو’ کی دوڑ کا ذمہ دار بھی صحافیوں کو قرار دیا جنہوں نے ان کے بقول اداکاراؤں کے درمیان بلاوجہ کا مقابلہ پیدا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی: آوارہ کتوں کا قربانی کے جانور پر دھاوا، پے درپے حملوں سے دنبہ دم توڑ گیا

خلائی تحقیق میں چین کا نیا سنگِ میل، انسان کو چاند پر اتارنے کے لیے مشن کامیابی سے روانہ

فرنچ اوپن کی تاریخ کا انوکھا واقعہ، ٹینس اسٹار آرینا سبالینکا کے پالتو کتے کو بھی آفیشل ٹورنامنٹ کا کارڈ جاری

پنجاب حکومت کا گرین سرمایہ کاری کی جانب بڑا قدم، ویسٹ ٹو انرجی پالیسی پر کام تیز

پاکستان رئیل اسٹیٹ کی بڑی کامیابی، ایشیا پیسیفک پراپرٹی ایوارڈز میں 2 عالمی اعزازات اپنے نام کرلیے

ویڈیو

عید الاضحیٰ: پشاور میں باربی کیو کی تیاریوں کے منفرد انداز

لگژری فارم ہاؤس! جہاں کروڑوں روپے مالیت کے قربانی کے بیل رہتے ہیں

عیدالاضحیٰ کے موقع پر کون سے سیاحتی مقامات سیر و تفریح کے لیے بہترین ہیں؟

کالم / تجزیہ

بدرالدین بدر، معروف ادیبوں کا ایک فراموش کردہ دوست

ڈونلڈ ٹرمپ کی قربانی

نریندر مودی صحافیوں سے کیوں خوفزدہ ہیں؟