جہلم میں انجینیئر محمد علی مرزا کی قرآن ریسرچ اکیڈمی کے باہر فائرنگ کے واقعے میں پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران حملہ آور ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی۔
🚨🚨 BREAKING🚨🚨
Reports of an assassination attempt on Engineer Muhammad Ali Mirza.
According to administration, a gunman opened fire at the gate around 10:45 PM and attempted to enter. Police responded, killing the attacker at the scene.
A police officer was injured in the… pic.twitter.com/gHhb3NzDDU— DR ADNAN ALI (@DrMalko) April 19, 2026
پولیس کے مطابق جہلم کے جی ٹی ایس چوک میں واقع قرآن ریسرچ اکیڈمی کے باہر ایک مسلح شخص نے فائرنگ کی، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو روکنے کی کوشش کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے رکنے کے بجائے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں جوابی فائرنگ میں وہ ہلاک ہو گیا جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔

واقعے کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک حملہ آور کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
انجینیئر محمد علی مرزا جو سوشل میڈیا اور مذہبی و فکری موضوعات پر بیانات کے حوالے سے جانے جاتے ہیں، اس اکیڈمی کے بانی ہیں۔ ماضی میں ان کے بیانات اور سرگرمیوں کے باعث ان کے خلاف مختلف مقدمات درج ہوئے اور وہ کچھ عرصہ جیل میں بھی رہ چکے ہیں، جس کے بعد ان کی سرگرمیاں مزید توجہ کا مرکز بنی رہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو جیل میں کیا سہولتیں میسر ہیں؟ انجینیئر محمد علی مرزا نےعینی شاہد کی حیثیت سے حقائق بیان کر دیے
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات جاننے کے لیے ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور سیکیورٹی کے پیش نظر علاقے میں نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔














