ڈاکٹر حسنات خان نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ذمہ داریاں سنبھال لیں، وزیراعلیٰ پنجاب کی مبارکباد

جمعرات 23 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی نژاد برطانوی سرجن ڈاکٹر حسنات خان نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیاجی میں بطور سربراہ ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام تبدیل کرنے کی خبریں، مریم اورنگزیب کا ردعمل آگیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے معروف برطانوی نژاد پاکستانی کارڈیک سرجن ڈاکٹر حسنات خان نے ملاقات کی ہے، اس موقع پر وزیراعلیٰ نے ڈاکٹر حسنات خان کو نو تعمیر شدہ ‘جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی’ کی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور انگلینڈ سے پاکستان آکر اپنے ہم وطنوں کی خدمت کرنے کے ان کے جذبے کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔

ملاقات کے دوران جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے انتظامی امور اور اسے عالمی معیار کا ادارہ بنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پنجاب حکومت اس ادارے کو امراضِ قلب کے علاج کے لیے ایک مثالی مرکز بنائے گی۔

’خوشی ہے کہ پاک دھرتی کے سپوت نے اپنے غریب ہم وطنوں کی خدمت کا راستہ چن لیا‘

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز شریف کا کہنا تھا ’ہمیں خوشی ہے کہ پاک دھرتی کے سپوت نے اپنے غریب ہم وطنوں کی خدمت کا راستہ چن لیا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ نہ صرف پنجاب بلکہ پاکستان کے ہر فرد کو دل کے علاج کی بہترین اور جدید ترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔‘

یہ بھی پڑھیں: جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام تبدیل، مریم نواز کے نام سے منسوب کردیا گیا

وزیراعلیٰ مریم نواز نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کا وژن بہت وسیع ہے اور وہ صوبے کو دنیا میں ‘میڈیکل ٹورازم’ کا ہب بنانا چاہتی ہیں، تاکہ بیرون ملک سے بھی لوگ علاج کے لیے پاکستان کا رخ کریں،ڈاکٹر حسنات خان کی شمولیت اس وژن کی تکمیل کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

کراچی: لی مارکیٹ میں کھدائی کے دوران 2 مجسمے برآمد، ماہرین نے تحقیق شروع کر دی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب