پاکستان نے یو اے ای کے 3.45 ارب ڈالر کے ڈپازٹس مکمل واپس کر دیے

جمعہ 24 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے فنڈ کو ایک ارب ڈالر کی آخری قسط ادا کر دی، جس کے ساتھ ہی مجموعی طور پر 3.45 ارب ڈالر کی واپسی مکمل ہو گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 23 اپریل 2026 کو ابوظہبی فنڈ برائے ترقی (متحدہ عرب امارات) کو ایک ارب ڈالر کا ڈپازٹ واپس کر دیا۔ اس سے قبل گزشتہ ہفتے 2.45 ارب ڈالر کی ادائیگی کی جا چکی تھی، جس کے بعد متحدہ عرب امارات کو مجموعی طور پر 3.45 ارب ڈالر کی رقم واپس کرنے کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا 2 ارب ڈالر قرض واپس کر دیا، اسٹیٹ بینک کی تصدیق

حکام کے مطابق یہ ادائیگیاں پاکستان کی مالی ذمہ داریوں کو پورا کرنے اور بیرونی قرضوں کے نظم و ضبط کو بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مالی تعاون اور اعتماد کو مزید تقویت ملے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میرپور ڈویژن میں کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ کشمیری عوام مسلم لیگ ن پر اعتماد کرتی ہے، نواز شریف

گندھارا تہذیب کے اسمگل شدہ 513 نوادرات پاکستان کو واپس مل گئے

ایکشن کمیٹی دہشتگردی پر اتر آئی، آزاد کشمیر میں قیام امن کے لیے حکومت کی ہرممکن مدد کریں گے، وفاقی حکومت

مجھے نیتن یاہو کی فراہم کردہ معلومات کی ضرورت نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر، قوم کی یکجہتی ہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے، گورنر سندھ نہال ہاشمی

ویڈیو

مجھے نیتن یاہو کی فراہم کردہ معلومات کی ضرورت نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

آزاد کشمیر: انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام، مسلم لیگ ن نے پہلے مرحلے میں میدان مار لیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے اچھی بات چیت کا اعتراف، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششیں تیز

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی