پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا 2 ارب ڈالر قرض واپس کر دیا، اسٹیٹ بینک کی تصدیق

اتوار 19 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر واپس کر دیے ہیں، جو مرکزی بینک میں محفوظ ڈپازٹ کے طور پر رکھے گئے تھے۔

اس پیش رفت سے ایک روز قبل پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کا معاہدہ ہوا تھا، جو اسٹیٹ بینک میں جمع ہے۔ رپورٹس کے مطابق پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو اصل رقم کے ساتھ تقریباً 6 فیصد سود بھی ادا کیا ہے۔ اس کے علاوہ حالیہ دنوں میں پاکستان نے 1.43 ارب ڈالر بیرونی قرض بھی واپس کیا، جس میں 1.3 ارب ڈالر کا یورو بانڈ شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ملکی معیشت کے اہم اشاریے توقعات سے زیادہ تیزی سے بہتر ہوئے، گورنر اسٹیٹ بینک

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت زرِ مبادلہ کے ذخائر برقرار رکھنے کے لیے یورو بانڈ، اسلامی سکوک، دیگر ممالک سے قرض اور کمرشل فنانسنگ سمیت مختلف آپشنز پر غور کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے اثرات کے باعث پاکستان اسٹریٹجک پیٹرولیم ذخائر قائم کرنے اور قابلِ تجدید توانائی کی جانب تیزی سے بڑھنے پر بھی غور کر رہا ہے۔

وزیر خزانہ کے مطابق پاکستان اپنے تمام قرضوں کی ادائیگی کی صلاحیت رکھتا ہے، جبکہ ملکی زرمبادلہ ذخائر اس وقت تقریباً 2.8 ماہ کی درآمدات کے برابر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر پروگرام میں تبدیلی یا اضافی مدد پر بھی بات کی جا سکتی ہے۔ توقع ہے کہ آئی ایم ایف جلد پاکستان کے لیے تقریباً 1.3 ارب ڈالر کی نئی قسط منظور کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر، قوم کی یکجہتی ہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے، گورنر سندھ نہال ہاشمی

3 بجلی تقسیم کار کمپنیاں نجکاری کے قریب، نجکاری بورڈ نے تنظیم نو کی منظوری دے دی

آزاد کشمیر: انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام، مسلم لیگ ن نے پہلے مرحلے میں میدان مار لیا

ہونڈا اٹلس کا پاکستان کی الیکٹرک گاڑیوں کی مارکیٹ میں فوری اینٹری سے انکار، وجہ کیا ہے؟

کنگ چارلس کا برطانوی ایف 35 بی لڑاکا طیاروں کا معائنہ، فوجی اہلکاروں سے ملاقات

ویڈیو

آزاد کشمیر: انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام، مسلم لیگ ن نے پہلے مرحلے میں میدان مار لیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے اچھی بات چیت کا اعتراف، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششیں تیز

امریکی کانگریس کے وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی