پی ایس ایل 11: پشاور زلمی اور ملتان سلطانز پلے آف میں داخل، بقیہ 2 پوزیشنز کے لیے 4 ٹیموں میں جوڑ

جمعہ 24 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں سیزن کا میلہ اپنے اختتامی مراحل کی جانب گامزن ہے جہاں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز نے شاندار کارکردگی کی بنیاد پر اگلے مرحلے کے لیے اپنی جگہ پکی کر لی ہے۔ اب شائقین کی نظریں بقیہ 2 ٹیموں پر لگی ہیں جن کا فیصلہ آنے والے میچوں میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11: کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی

پشاور زلمی سترہ پوائنٹس کے ساتھ فہرست میں سب سے نمایاں ہے جبکہ ملتان سلطانز بارہ پوائنٹس لے کر پلے آف مرحلے تک رسائی پانے والی دوسری ٹیم بن گئی ہے۔ دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور راولپنڈیز کی ٹیمیں مسلسل ناکامیوں کے بعد ایونٹ سے باہر ہوچکی ہیں، جہاں کوئٹہ نے 9 میچوں میں 6 اور راولپنڈیز نے محض2 پوائنٹس حاصل کیے۔

اب پلے آف کی آخری 2 نشستوں کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ، حیدرآباد کنگزمین، لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ 9 پوائنٹس کے ساتھ بہتر پوزیشن میں ہے اور اسے مزید 2 میچز کھیلنے ہیں، جبکہ حیدرآباد کنگزمین کے 8 پوائنٹس ہیں اور اس کے پاس بھی 2 میچز باقی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11: عثمان خان کی دھواں دار سینچری کی بدولت حیدرآباد کنگز مین نے ملتان سلطانز کو شکست دیدی

لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں اپنے 9، 9 میچز کھیل کر 8،8  پوائنٹس حاصل کر سکی ہیں، ان دونوں ٹیموں کے پاس اب صرف ایک ایک موقع باقی ہے جس میں جیت ان کے لیے اگلے مرحلے کی امیدیں برقرار رکھ سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مودی مخالف ویڈیوز پر میٹا انڈیا کے سربراہ کے خلاف مقدمہ درج

فیفا بحران تیز: ورلڈ کپ میں نجی سرمایہ کاری کے منصوبے پر اعلیٰ مشیر مستعفی

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

ویڈیو

پاکستان میں اچھی حکمرانی کے لیے انتظامی ری سیٹ کی ضرورت ہے تو ہو جانی چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘