بنگلہ دیش میں دہشتگردی کا خطرہ، ایئرپورٹس سمیت اہم مقامات پر سیکیورٹی سخت کردی گئی

پیر 27 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش میں دہشتگردی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے، جن میں دارالحکومت ڈھاکہ کا مرکزی ایئرپورٹ بھی شامل ہے۔

بنگلہ دیشی حکام کے مطابق یہ اقدامات اہم تنصیبات پر ممکنہ عسکریت پسند حملوں سے متعلق انٹیلی جنس وارننگ کے بعد کیے گئے۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کی حساس تنصیبات پر حملوں کا خدشہ،  ملک بھر میں سیکیورٹی الرٹ جاری

ایئرپورٹ اور سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس مقامات پر نگرانی بڑھا دی گئی ہے، خاص طور پر ڈھاکہ کے مرکزی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اضافی یونیفارم اور سادہ لباس میں اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ آنے اور جانے والے مسافروں کی اسکریننگ کے عمل کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ الرٹ گزشتہ ہفتے بنگلہ دیش پولیس ہیڈکوارٹر کی جانب سے جاری کردہ ایک وارننگ لیٹر کے بعد جاری کیا گیا، جس میں ایک کالعدم عسکریت پسند گروہ کی جانب سے ریاستی اداروں اور اہم مقامات پر مربوط حملوں کی منصوبہ بندی کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔

ممکنہ اہداف میں پارلیمنٹ، پولیس، فوجی تنصیبات، عبادت گاہیں، تفریحی مقامات اور دیگر اہم انفراسٹرکچر شامل بتائے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق تمام ایئرپورٹس کے داخلی راستوں پر سخت نگرانی کی جا رہی ہے اور عملے کو ہدایت دی گئی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دی جائے۔ جن ہوائی اڈوں پر رات کے وقت پروازیں نہیں ہوتیں، انہیں بھی رات کے اوقات میں سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق حالیہ انٹیلی جنس رپورٹس میں اشارہ دیا گیا ہے کہ کالعدم گروہ سے منسلک بعض افراد آپس میں مسلسل رابطے میں ہیں اور مختلف طریقوں سے حملوں کی منصوبہ بندی کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش نے سرحدی سیکیورٹی مزید سخت کر دی، دیناج پور میں نئی بارڈر چوکی قائم

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق کسی بھی ممکنہ واقعے کی روک تھام کے لیے ملک بھر میں انٹیلی جنس رابطہ کاری اور نگرانی مزید سخت کردی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کو یورپی طرز پر عوام دوست ادارہ بنائیں گے، مریم نواز، راشن کارڈ کا دائرہ بڑھانے کا فیصلہ

’سلطان راہی اور مصطفیٰ قریشی ٹیکس رہ گیا ہے‘ سینیٹ کمیٹی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر بحث

بجلی کی بچت: میٹا کا اپنے ڈیٹا سینٹرز شمسی توانائی سے چلانے کا منصوبہ

پاکستان اور کینیڈا کے درمیان سفارتی رابطہ، امن و استحکام پر تبادلۂ خیال

ویڈیو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟