افغان شہری کی پراسرار موت، بنگلہ دیشی حکام تحقیقات میں مصروف

پیر 27 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیشی حکام نے بھارت بنگلہ دیش سرحد کے قریب دریا سے ملنے والی لاش کی شناخت ایک افغان شہری کے طور پر کر لی ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت حشمت محمدی کے نام سے ہوئی ہے۔

لاش اس ماہ کے اوائل میں ضلع جھینائیدہ کے مہیش پور سب ضلع کے پولیان پور سرحدی علاقے کے قریب دریائے اچامتی سے ملی تھی، جو بھارتی سرحد کے نزدیک واقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش: کومیلا قتل کیس میں 5 ملزمان گرفتار، سائبر کرائم نیٹ ورک بھی بے نقاب

پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت اس وقت ممکن ہوئی جب اہل خانہ نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر کے ذریعے ان کی تصدیق کی۔

مہیش پور تھانے کے سربراہ مہدی حسن نے بتایا کہ جمعہ کے روز مقتول کے اہل خانہ تھانے میں موجود تھے جبکہ حکام کیس کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

تحقیقات کے مطابق 13 اپریل کو مقامی افراد نے دریا میں لاش تیرتی دیکھی اور بارڈر گارڈز اور پولیس کو اطلاع دی۔ بعد ازاں لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش حکومت کا ایس ایس سی امتحانات میں پرچہ لیکس کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعلان

ابتدائی طور پر فنگر پرنٹس اور بنگلہ دیش کے قومی شناختی ڈیٹا بیس کے ذریعے شناخت کی کوششیں ناکام رہیں، جس کے بعد لاش کو لاوارث قرار دے کر ایک مقامی فلاحی ادارے کے ذریعے تدفین کر دی گئی تھی۔

بعد میں اہل خانہ نے میڈیا رپورٹس اور آن لائن تصاویر دیکھ کر بنگلہ دیشی حکام سے رابطہ کیا۔

اہل خانہ کے مطابق حشمت محمدی اٹلی میں مقیم تھے اور قیمتی پتھروں اور زیورات کے کاروبار کے سلسلے میں اکثر بھارت آتے جاتے رہتے تھے۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کی حساس تنصیبات پر حملوں کا خدشہ،  ملک بھر میں سیکیورٹی الرٹ جاری

انہوں نے بتایا کہ ماضی میں بھارت میں انہیں ایک قانونی مقدمے کا سامنا بھی رہا تاہم کئی سال بعد عدالت نے انہیں بری کر دیا تھا۔

اہل خانہ کے مطابق وہ یورپ واپسی کا ارادہ رکھتے تھے اور ایک شخص مسعود کی مدد سے بنگلہ دیش میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ دریا کے راستے سرحد عبور کرنے کے دوران ان سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا، بعد ازاں انہیں ان کی موت کی اطلاع ملی۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش بارڈر گارڈز کی میانمار سرحد کے قریب  بڑی کارروائی، بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد

تحقیقاتی افسر ٹیپو سلطان کے مطابق حکام نے مبینہ سہولت کار سے منسلک ایک موبائل نمبر حاصل کر لیا ہے اور مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ابتدائی معائنے میں لاش پر کسی قسم کے تشدد کے واضح نشانات نہیں ملے، جبکہ موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی معلوم ہو سکے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسحاق ڈار اور برطانوی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے میں امن کوششوں پر تبادلہ خیال

افغانستان میں کسی یونیورسٹی کو نشانہ نہیں بنایا، پاکستان نے من گھڑت پراپیگنڈے کو مسترد کردیا

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کو یورپی طرز پر عوام دوست ادارہ بنائیں گے، مریم نواز، راشن کارڈ کا دائرہ بڑھانے کا فیصلہ

’سلطان راہی اور مصطفیٰ قریشی ٹیکس رہ گیا ہے‘ سینیٹ کمیٹی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر بحث

ویڈیو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟