اسحاق ڈار کا مصری وزیر خارجہ سے رابطہ، سفارتی روابط بڑھانے پر زور

پیر 27 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے پیر کی شام مصر کے وزیر خارجہ بدر عبد العاطی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

مصری وزیر خارجہ نے اس موقع پر نائب وزیراعظم کے سفارتی اقدامات اور خطے میں مکالمے کے فروغ کے لیے پاکستان کے مسلسل کردار کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور مصر کا دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق: غزہ، کشمیر اور دہشتگردی پر مشترکہ مؤقف

بدر عبد العاطی نے مختلف علاقائی اور بین الاقوامی رہنماؤں کے ساتھ اپنی حالیہ رابطہ کاری سے بھی آگاہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس امر پر زور دیا کہ خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے قیام کے لیے مسلسل سفارتی روابط اور مشاورت نہایت اہم ہے۔

مزید پڑھیں: خطے کے دفاع کے لیے پاکستان، مصر اور ترکیہ کو قائدانہ کردار ادا کرنا ہوگا، سفارتکار جاوید حفیظ

انہوں نے باہمی رابطے برقرار رکھنے اور تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

یہ گفتگو ایسے وقت میں ہوئی ہے جب خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر سفارتی سرگرمیوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے، جس میں پاکستان ایک فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کھیل میں بھی سیاست، ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کے میچ میں بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہ ملایا

ڈراما سیریل’ڈاکٹر بہو‘ کیوں مشہور ہو رہا ہے؟، ہدایتکار مہرین جبار نے وجہ بتادی

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کفایت شعاری مہم کے تحت نئی پابندیاں، وفاقی وزرا کا پیٹرول کوٹہ نصف کردیا گیا، اعظم نذیرتارڑ

300 ارب روپے کے بلا سود قرضے، وفاقی حکومت نے کاشتکاروں کے لیے بڑا اعلان کردیا

ویڈیو

مشکل معاشی حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران ڈیل فائنل، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی چارٹر آف اکانومی اور چارٹر آف ڈیموکریسی کے لیے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت

کالم / تجزیہ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ

سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے کیوں اہم ہیں؟

ہارڈ اسٹیٹ: گزارا کرنا سیکھیں