پاکستان اور سری لنکا کی مشترکہ فوجی مشق ’شیک ہینڈز II‘ کا تربیلا میں آغاز

پیر 27 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور سری لنکا کی افواج کے درمیان مشترکہ انسدادِ دہشت گردی کی مشق شیک ہینڈز II پیر کے روز سے تربیلا میں شروع ہو گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 2 ہفتوں پر محیط اس مشق میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ یعنی ایس ایس جی اور سری لنکا آرمی کی اسپیشل فورسز کے دستے حصہ لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فِٹس ایئر کا پاکستان میں فلائٹ آپریشن، کولمبو لاہور پرواز کا آغاز

اعلامیے کے مطابق اس مشترکہ مشق کا مقصد باہمی تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا اور دونوں دوست ممالک کے درمیان دیرینہ فوجی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

مشق کے دوران شریک افواج انسدادِ دہشت گردی آپریشنز میں اپنے تجربات اور مہارتوں کا تبادلہ کریں گی، جس سے نہ صرف آپریشنل استعداد بہتر ہوگی بلکہ باہمی ہم آہنگی اور سمجھ بوجھ میں بھی اضافہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: کولمبو: پاکستان سری لنکا مشترکہ اقتصادی کمیشن کا 13واں اجلاس، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کی مشترکہ سرگرمیاں دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعاون کو فروغ دینے اور مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت کو مزید مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شرح سود میں اضافے پر تاجر تنظیمیں مایوس، معاشی بحالی سے متصادم قرار دیدیا

ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی پیشکش کردی، صدر ٹرمپ تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

فیلڈ مارشل کو اللہ نے عزت دی، ایسا مقام پاکستان کو اس سے قبل کبھی نہیں ملا، گورنر پنجاب

سیکیورٹی فوسز نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی، طالبان چوکیاں تباہ

لڑکی کی شادی کے لیے کم از کم عمر 18 سال مقرر، پنجاب اسمبلی میں بل کثرت رائے سے منظور

ویڈیو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟