قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 سے متعلق سوشل میڈیا اور مختلف جاب پورٹلز پر گردش کرنے والے جعلی اشتہارات اور آن لائن لنکس کے بارے میں عوام کو خبردار کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں: ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی اقبال محسود کی صاحبزادی گولی لگنے سے جاں بحق
سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹرن شپ کے لیے کسی بھی قسم کی عوامی درخواستیں آن لائن پورٹلز یا تھرڈ پارٹی پلیٹ فارمز کے ذریعے طلب نہیں کی گئیں۔
بیان کے مطابق سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 ایک منظم ادارہ جاتی طریقہ کار کے تحت جاری ہے، جس میں منتخب جامعات سے براہِ راست رابطہ کرکے منظور شدہ فریم ورک کے مطابق طلبا کے نامزدگی حاصل کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں: فافن رپورٹ: قومی اسمبلی کی کارکردگی میں بہتری، مگر قانون سازی پر بحث محدود
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر مصدقہ اشتہارات اور لنکس سے محتاط رہیں اور کسی بھی فراڈ سے بچنے کے لیے صرف سرکاری ذرائع پر ہی انحصار کریں۔














