جلد پی ٹی اے ٹریبونل کا ممبر فنانس تعینات نہ کیا گیا تو وزیراعظم عدالت میں پیش ہونگے، اسلام آباد ہائیکورٹ

منگل 28 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی اے ٹریبونل کے ممبر فنانس کی عدم تعیناتی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر 18 مئی تک ممبر فنانس کو تعینات نہ کیا گیا تو وزیراعظم کو عدالت میں پیش ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم خود آ کر بتائیں کہ ٹریبونل کے ممبر فنانس کی تعیناتی کیوں نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: وفاقی آئینی عدالت ججز کا فل کورٹ اجلاس، مقدمات کے جلد فیصلوں اور بیک لاگ کے خاتمے پر زور

عدالت نے سیکرٹری کابینہ اور سیکرٹری بھی آئندہ سماعت پر طلب کر لیے۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ایک ریٹائرڈ جج کو ٹریبونل کا ممبر تعینات کیا گیا ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ریٹائرڈ ججز نے زیادہ بیڑا غرق کیا ہوا ہے اور انہیں ٹریبونلز میں جانے کا زیادہ شوق ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رات کو انہیں سیلوٹ یاد آتے ہیں تو وہ سونے نہیں دیتے۔

یہ بھی پڑھیے: آزاد کشمیر ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، ترقیاتی فنڈز کی تقسیم کے خلاف بلدیاتی نمائندگان کی رٹ خارج

عدالت نے یہ بھی کہا کہ کوئی این آئی آر سی میں چلا جاتا ہے اور کوئی کسی اور ٹریبونل میں، مگر اداروں میں تعیناتی کا عمل شفاف اور بروقت ہونا چاہیے۔

کیس کی مزید سماعت 18 مئی تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp