مجھے ابھی پتہ چلا ہے کہ عمران خان کو پمز لایا گیا تھا، بیرسٹر گوہر

منگل 28 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف گوہر علی خان نےکہا ہے کہ انہیں ابھی پتہ چلا ہے  کہ بانی پی ٹی آئی کو گزشتہ شب آنکھ میں انجیکشن اور طبی معائنے کے لیے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) منتقل کیا گیا تھا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ علاج سے متعلق پیش رفت کے باوجود ان کے بنیادی مطالبات تاحال پورے نہیں کیے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو مکمل علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا جانا چاہیے، جہاں ان کا معائنہ اور علاج ان کے ذاتی ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہو اور اہلِ خانہ بھی ان کے ہمراہ موجود ہوں۔

گوہر علی خان نے اس مطالبے کو بنیادی حق قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی طویل عرصے سے اس کے نفاذ کا مطالبہ کر رہی ہے اور اسے فوری طور پر تسلیم کیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے کیا بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھ ٹھیک ہوگئی؟

یاد رہے کہ اب سے کچھ دیر پہلے  اسلام آباد کے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف کو آنکھوں کے فالو اپ علاج کے لیے 28 اپریل کو اسپتال لایا گیا، جہاں انہیں اینٹی وی ای جی ایف انٹرا ویٹریل انجیکشن کی چوتھی خوراک دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق طبی طریقہ کار سے قبل مریض کی مکمل رضامندی حاصل کی گئی، جبکہ ماہرینِ چشم نے تفصیلی معائنہ کیا جس کے بعد مریض کو طبی طور پر مستحکم قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے آپ نے عمران خان کو آنکھ کی بیماری سے متعلق جھوٹ کیوں بولا؟ شیر افضل مروت محمود اچکزئی و دیگر پر برس پڑے

پمز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آپٹیکل کوہیرنس ٹوموگرافی (OCT) کے نتائج میں بھی بہتری دیکھی گئی۔ مزید بتایا گیا کہ مکمل آگاہی اور رضامندی کے ساتھ معیاری طبی نگرانی میں آپریشن تھیٹر میں طریقہ کار انجام دیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ عمل ڈے کیئر سرجری کے طور پر مکمل کیا گیا اور مریض طریقہ کار سے قبل، دوران اور بعد میں بھی مستحکم رہا۔ بعد ازاں ضروری نگہداشت، فالو اپ ہدایات اور دستاویزات فراہم کر کے مریض کو ڈسچارج کر دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بگ باس 17 کے فاتح کامیڈین منور فاروقی کے گھر بیٹی کی پیدائش

میں بھی ملک کی ترقی کے لیے وقف ایک مزدور ہوں، بنگلہ دیشی وزیراعظم طارق رحمان کا یوم مزدور پر پیغام

اسلام آباد میں 3 روزہ تبلیغی اجتماع جاری، وزیر داخلہ محسن نقوی کی مرکز آمد اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

مالی مشکلات اور لوگوں کی تنقید نے ہی کامیابی کی راہ دکھائی، عفت عمر کی چونکا دینے والی گفتگو

بھارت میں کشتی الٹنے سے متعدد ہلاکتیں، درجنوں مسافر لاپتا، ویڈیو نے حفاظتی غفلت بے نقاب کر دی

ویڈیو

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

پی ایس ایل: اسٹیڈیمز آباد ہونے پر رونقیں دوبالا، شائقین پرجوش

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری