وائٹ ہاؤس کو کیوبا پر حملے کا ‘گرین سگنل’، ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف لائی گئی قرارداد مسترد کردی

بدھ 29 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ایوانِ بالا یعنی سینیٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگی اختیارات کو محدود کرنے کی ڈیموکریٹک کوششوں پر پانی پھیرتے ہوئے اس قرارداد کو کثرتِ رائے سے مسترد کردیا ہے جس کے تحت صدر پر کیوبا کے خلاف کسی بھی ممکنہ فوجی مہم جوئی سے قبل کانگریس سے منظوری لینا لازم قرار پاتی۔

گزشتہ روز ہونے والی اس انتہائی اہم اور اعصاب شکن رائے شماری کے دوران ریپبلکن ارکان نے اپنی صفیں درست رکھیں اور 47 کے مقابلے میں 51 ووٹوں سے اس رکاوٹ کو دور کردیا، جس کے بعد اب صدر ٹرمپ کو کیوبا کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کے لیے مکمل سیاسی و قانونی آزادی حاصل ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی شروع کردی، اگلا نمبر کیوبا کا ہوگا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میڈیا سے گفتگو

ایوان میں بحث کا آغاز اس وقت ہوا جب ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ٹم کین نے خبردار کیا کہ امریکا کی جانب سے کیوبا کی سمندری ناکہ بندی اور ایندھن کی ترسیل روکنے کے اقدامات پہلے ہی عملاً ایک جنگ کی صورت اختیار کر چکے ہیں۔

انہوں نے اپنے خطاب میں سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی دوسرا ملک امریکا کے خلاف ایسے اقدامات کرتا تو اسے براہِ راست حملہ تصور کیا جاتا، تاہم ریپبلکن سینیٹر رک اسکاٹ نے ان دلائل کو مسترد کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ جب تک باقاعدہ فوج میدان میں نہیں اتاری جاتی، تب تک ایسی کسی قرارداد کی کوئی آئینی حیثیت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تیل کی فروخت پر پابندیوں کے خاتمے کے لیے کیوبا اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا آغاز

عالمی مبصرین اس پیش رفت کو انتہائی خطرناک قرار دے رہے ہیں کیونکہ صدر ٹرمپ پہلے ہی علی الاعلان کہہ چکے ہیں کہ ایران اور وینزویلا کے بعد اب ان کی اگلی منزل کیوبا ہے۔ وائٹ ہاؤس کا دعویٰ ہے کہ جزیرہ نما ملک کی حکومت اندرونی طور پر کھوکھلی ہو چکی ہے اور اسے گرانے کے لیے امریکی مداخلت ناگزیر ہے۔

یاد رہے کہ 28 فروری سے ایران کے خلاف اسرائیل کے ساتھ مل کر شروع کی گئی جنگ اور وینزویلا میں صدر نکولس مدورو کی گرفتاری جیسے واقعات نے پہلے ہی دنیا کو تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے، اور اب سینیٹ کے اس فیصلے نے کیوبا پر منڈلاتے جنگ کے بادلوں کو مزید گہرا کردیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی: آوارہ کتوں کا قربانی کے جانور پر دھاوا، پے درپے حملوں سے دنبہ دم توڑ گیا

خلائی تحقیق میں چین کا نیا سنگِ میل، انسان کو چاند پر اتارنے کے لیے مشن کامیابی سے روانہ

فرنچ اوپن کی تاریخ کا انوکھا واقعہ، ٹینس اسٹار آرینا سبالینکا کے پالتو کتے کو بھی آفیشل ٹورنامنٹ کا کارڈ جاری

پنجاب حکومت کا گرین سرمایہ کاری کی جانب بڑا قدم، ویسٹ ٹو انرجی پالیسی پر کام تیز

پاکستان رئیل اسٹیٹ کی بڑی کامیابی، ایشیا پیسیفک پراپرٹی ایوارڈز میں 2 عالمی اعزازات اپنے نام کرلیے

ویڈیو

عید الاضحیٰ: پشاور میں باربی کیو کی تیاریوں کے منفرد انداز

لگژری فارم ہاؤس! جہاں کروڑوں روپے مالیت کے قربانی کے بیل رہتے ہیں

عیدالاضحیٰ کے موقع پر کون سے سیاحتی مقامات سیر و تفریح کے لیے بہترین ہیں؟

کالم / تجزیہ

بدرالدین بدر، معروف ادیبوں کا ایک فراموش کردہ دوست

ڈونلڈ ٹرمپ کی قربانی

نریندر مودی صحافیوں سے کیوں خوفزدہ ہیں؟