آزاد کشمیر: الیکشن سے قبل پی ٹی آئی اختلافات کا شکار، مرکزی قیادت کے خلاف احتجاج کا عندیہ

جمعہ 1 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر میں پارلیمانی بورڈ کے معاملے پر اختلافات شدت اختیار کر گئے، سابق جنرل سیکرٹری راجہ منصور خان اور ایم ایل اے چوہدری مقبول احمد نے متنازع پارلیمانی بورڈ کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے لائحہ عمل کا اعلان کر دیا۔

راجہ منصور خان کے مطابق جمعرات کے روز اسلام آباد پریس کلب میں آزاد کشمیر کے مختلف حلقہ جات سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی امیدواروں اور رہنماؤں نے پریس کانفرنس کے ذریعے پارلیمانی بورڈ کے حوالے سے دو ٹوک احتجاجی حکمت عملی دینا تھی اور احتجاج کو حتمی شکل دی جانی تھی، تاہم چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی یقین دہانی پر پریس کانفرنس دو روز کیلئے موخر کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے 120 ارکان سے زبردستی پارٹی چھڑوائی گئی، شیرافضل مروت

انہوں نے کہا کہ دو ہفتے قبل بھی بڑی تعداد میں کارکنان نے اسلام آباد میں پارٹی کے سینٹرل آفس کے باہر جمع ہو کر یکطرفہ اور متنازع پارلیمانی بورڈ کو مسترد کیا تھا اور اس کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ بورڈ ایک مخصوص گروپ پر مشتمل ہے جس میں نظریاتی اور مخلص کارکنان کے ساتھ ساتھ یوتھ، آئی ایس ایف اور خواتین کو نظر انداز کیا گیا۔

راجہ منصور خان نے کہا کہ عمران خان کے دیرینہ ساتھی محمد اقبال کے استعفیٰ کے بعد پارلیمانی بورڈ اپنی اخلاقی اور آئینی حیثیت کھو چکا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کارکنان نے متنازع پارلیمانی بورڈ کو مسترد کرتے ہوئے تقریباً 100 درخواستیں ان کے پاس جمع کرائی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ بیرسٹر گوہر پارٹی کو متحد رکھنے اور ہزاروں کارکنان کی آواز کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسا بہتر فیصلہ کریں گے جس پر کارکنان کا اعتماد بحال ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

راجہ منصور خان کے مطابق ہفتے کے روز کارکنان کو آئندہ حکمت عملی سے آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ ٹکٹ کے خواہشمند نہیں بلکہ پارٹی میں شفاف نظام چاہتے ہیں تاکہ ٹکٹ اور عہدے میرٹ کی بنیاد پر دیے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیرسٹر گوہر کی یقین دہانی کے مطابق دو روز بعد دوبارہ اس معاملے پر کارکنان اور میڈیا سے گفتگو کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جدید اے آئی ماڈلز چند ماہ میں سنگین سائبر خطرہ بن سکتے ہیں، خطرناک انتباہ جاری

حج 2027 کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز، پہلے 24 گھنٹوں میں 20 ہزار سے زائد درخواستیں موصول

5 ہزار روپے کے نوٹ پر قائداعظم کے ساتھ نواز شریف کی تصویر شامل کرنے کی تجویز، ماضی میں کب ایسے مطالبات ہوئے؟

جعلی رسید نہیں، اصل ٹیکس: پنجاب حکومت کا ٹیکس چوروں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

بی آئی ایس پی اور بیت المال کی ڈیجیٹلائزیشن جاری، بلوچستان کو خصوصی ترجیح دی جا رہی ہے، عمران شاہ

ویڈیو

ڈرگ روڈ کا نام ’شارع فیصل‘ کیوں رکھا گیا، تاریخی اہمیت کیا ہے؟

عالمی رہنماؤں کی پاکستان سے غیر معمولی محبت، پشاور کےشہری کیا کہتے ہیں؟

ایران امریکا مذاکرات کا اصل امتحان شروع، اگلے 60 دن فیصلہ کن، آگے کیا ہوگا؟

کالم / تجزیہ

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا

جب پاکستان ہاکی نے ارجنٹائن کو عالمی فٹبال کپ جتوایا

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا