جیرالڈ فورڈ کی واپسی: دنیا کا سب سے بڑا امریکی بحری بیڑا مشرق وسطیٰ چھوڑ کر ’گھر‘ روانہ

جمعہ 1 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی بحریہ کا دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار جہازیو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ مشرق وسطیٰ سے روانہ ہو کر اپنے ہوم پورٹ کی جانب واپس روانہ ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کا بڑا فیصلہ: جیرالڈ فورڈ بحری بیڑے کو مشرقِ وسطیٰ سے واپس بلانے کا اعلان

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے بتایا کہ یہ جہاز اب یورپی کمانڈ کے علاقے میں منتقل ہو چکا ہے جس کے بعد خطے میں 2 بڑے امریکی بیڑے موجود رہ گئے ہیں جن میں یو ایس ایس ابراہم لنکن اور یو ایس ایس جارج ایچ ڈبلیو بش شامل ہیں۔

واضح رہے کہ جیرالڈ فورڈ کا ہوم پورٹ نیول اسٹیشن نورفولک، ورجینیا ہے جو امریکی بحریہ کا سب سے بڑا اور اہم بحری اڈا سمجھا جاتا ہے اور اسی اڈے سے یہ طیارہ بردار جہاز اپنی آپریشنل سرگرمیاں انجام دیتا ہے۔

مشرق وسطیٰ میں اب بھی تقریباً 20 امریکی بحری جہاز موجود ہیں جو خطے میں امریکی بحری طاقت کی موجودگی کو ظاہر کرتے ہیں۔

مزید پڑھیے: ایران کے امن معاہدے پر ردعمل کی خبر: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی، سی این بی سی

یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ تقریباً 10 ماہ سے زائد عرصے سے سمندر میں تعینات تھا جس دوران اس نے نہ صرف ایران کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لیا بلکہ کیریبین اور دیگر علاقوں میں بھی مختلف آپریشنز کیے۔

بحری بیڑا ابتدا سے ہی عجیب و غریب مشکلات میں گھرا رہا

تاہم اس طویل تعیناتی کے دوران جہاز کو متعدد مسائل کا سامنا رہا جن میں مارچ میں لگنے والی آگ کے باعث 2 اہلکاروں کا زخمی ہونا اور جہاز کے کچھ حصوں کو نقصان پہنچنا شامل ہے۔ اس کے علاوہ عملے کو رہائشی اور تکنیکی مسائل کا بھی سامنا رہا۔

مزید پڑھیں: امن مذاکرات: اسحاق ڈار اور دفتر خارجہ کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں، ایرانی سفیر

امریکی حکام کے مطابق خطے میں اس وقت امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی موجود ہے تاہم صورتحال مکمل طور پر حل نہیں ہوئی۔ آبنائے ہرمز کی اہم آبی گزرگاہ پر کشیدگی برقرار ہے جہاں ایران کی موجودگی اور امریکی بحری نگرانی جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp