15 سال سے کم عمر افراد پر حج ادائیگی سے متعلق عائد پابندی ختم

ہفتہ 2 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب نے 15 سال سے کم عمر افراد پر حج کی ادائیگی سے متعلق عائد پابندی ختم کر دی ہے۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سعودی حکومت نے حج کے لیے عمر کی 15 سالہ شرط واپس لے لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اب 12 سال یا اس سے زائد عمر کے بچوں کو دوبارہ حج کی اجازت دے دی گئی ہے، جبکہ 15 سال سے کم عمر عازمین پر عائد پابندی بھی ختم کر دی گئی ہے۔

پی اے اے کے مطابق سابقہ پالیسی بحال ہو گئی ہے جس کے تحت 12 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد حج کے اہل تصور کیے جائیں گے، جبکہ وہ ویزے جو عمر کی پابندی کے باعث مسترد کیے گئے تھے انہیں دوبارہ پراسیس کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سعودی عرب نے حج پالیسی میں ایک اہم تبدیلی کرتے ہوئے 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے حج کی ادائیگی پر پابندی عائد کر دی ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیرولین لیویٹ کا وائٹ ہاؤس میں آخری دن بچوں کے نام، بریفنگ روم میں جذباتی لمحات

کیا پاکستان چین سے دور ہوسکتا ہے؟ شبر زیدی کی پرانی ویڈیو کو تجزیہ کاروں نے مسترد کردیا

پمز سانحہ: وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش، فرانزک رپورٹ کا انتظار

متنازع ٹیلی کام ترمیمی بل واپس لینے کا فیصلہ، اب کیا ہوگا؟

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست خریداری، انڈیکس 177,833 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ