سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت صمود فلوٹیلا کے بیشتر کارکنان رہا، 2 تفتیش کے لیے اسرائیل منتقل

ہفتہ 2 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیلی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ غزہ کے لیے امدادی سامان لے جانے والے بحری بیڑے ‘گلوبل صمود فلوٹیلا’ میں شامل 2 کارکنوں کو تفتیش کے لیے اسرائیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

وزارت کے مطابق ہسپانوی شہری سیف ابو کشک اور برازیلی نژاد تھیاگو آویلا کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کیا جائے گا کیونکہ ان کا تعلق ایک ایسی تنظیم سے ہے جس پر امریکی محکمہ خزانہ نے پابندیاں عائد کررکھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سمیت 10 ممالک کی اسرائیل کے گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملے کی شدید مذمت

اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ دونوں کارکن ’پاپولر کانفرنس فار فلسطینی ابراڈ‘ منسلک ہیں، جس پر واشنگٹن نے حماس کے لیے خفیہ طور پر کام کرنے کا الزام لگایا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ابو کشک مذکورہ تنظیم کے اہم رکن ہیں جبکہ تھیاگو آویلا غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شبہ میں زیرِ تفتیش ہیں۔ اسرائیل میں مقیم ان دونوں ممالک کے قونصلر نمائندے جلد ان سے ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ اس امدادی بیڑے میں 50 سے زائد کشتیاں شامل تھیں جنہوں نے فرانس، اسپین اور اٹلی کی بندرگاہوں سے غزہ کا بحری محاصرہ توڑنے کے لیے سفر شروع کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بین الاقوامی پانیوں میں اسرائیلی کارروائی، غزہ جانے والے ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کے 7 جہاز تحویل میں

فلوٹیلا کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی سے ایک ہزار کلومیٹر دور بین الاقوامی سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے 211 کارکنوں کو حراست میں لیا اور ان کے ساز و سامان کو نقصان پہنچایا۔

اسرائیلی کارروائی کے نتیجے میں حراست میں لیے گئے درجنوں کارکن جمعہ کے روز یونانی جزیرے کریٹ پر اترے۔

پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد بھی حراست میں لیے گئے افراد میں شامل تھے، تاہم نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ان کی رہائی کی تصدیق کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے ہاتھوں گرفتار ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کے اطالوی رکن نے اسلام قبول کرلیا

اسحاق ڈار نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کام کرنے والے کارکنوں کی غیر قانونی حراست اور غزہ کے محصور عوام کے لیے امداد کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

دوسری جانب امریکہ نے اسرائیلی مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے اس امدادی بیڑے کو ایک ’سیاسی شعبدہ بازی‘ قرار دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

خواتین نے مینگرووز کے جنگلات بحال کرکے دارالحکومت کو سمندر کے خطرات سے بچانا شروع کردیا

افغانستان دہشتگرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا، عالمی برادری مؤثر اقدامات کرے، پاکستان

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ