پاکستانی کامیڈین امان اللہ خان کی کس بات نے کپل شرما کے نظریے کو بدل دیا؟

منگل 5 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی کامیڈی کے معروف سپر اسٹار کپل شرما نے اپنے پروگرام کے دوران پاکستان کے لیجنڈری مزاحیہ اداکار امان اللہ خان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی فنی خدمات کو زبردست الفاظ میں سراہا۔

شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کپل شرما نے ایک یادگار واقعہ شیئر کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ ایک مرتبہ امان اللہ خان نے انہیں کہا تھا کہ مقابلہ عموماً ہیروز اور ہیروئنز کے درمیان ہوتا ہے جبکہ کامیڈینز کا اصل کام لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنا ہے۔ اس لیے انہیں اسی مقصد پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے۔

کپل شرما کے مطابق امان اللہ خان کا یہ بھی ماننا تھا کہ کسی کی بات پر زیادہ ہنسی آ سکتی ہے اور کسی پر کم لیکن آخر میں اصل کامیابی انسانوں میں خوشیاں بانٹنے میں ہے جو ایک نہایت اعلیٰ اور مثبت مقصد ہے۔

واضح رہے کہ امان اللہ خان کو جنوبی ایشیا میں اسٹیج کامیڈی کے بے تاج بادشاہوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے اپنے شاندار کیریئر کے دوران ہزاروں پرفارمنسز دیں اور نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور بنگلہ دیش کا خواتین کو بااختیار بنانے اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق

شہد کی مکھیوں کے چھتے سے متاثر جدید سولر پینل ڈیزائن تیار، بجلی کی پیداوار میں اضافے کا دعویٰ

پولیس تحقیقات کے بعد فیفا ورلڈ کپ سے نکالے گئے ریفری روب ڈیپرنک چل بسے

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملوں کی شدید مذمت، مکمل حمایت کا اعادہ

ایران کو بڑی حد تک ’پتھر کے دور‘ میں پہنچا دیا، ٹرمپ کا دعویٰ

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے