مضاربہ اسکینڈل: 7 ملزمان کو سزائیں سنا دی گئیں، مجموعی طور پر 1.48 ارب روپے جرمانہ

منگل 5 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

احتساب عدالت اسلام آباد نے ملک کے مشہور مضاربہ اسکینڈل (مفتی احسان کیس) میں 7 ملزمان کو سزائیں سنا دیں، جبکہ ملزمان کو مجموعی طور پر 1.48 ارب روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

ترجمان نیب کے مطابق زبیر محمد خان کو 3 سال قید اور 24.82 کروڑ روپے جرمانہ، کاشف شہاب کو 3 سال قید اور 44.84 کروڑ روپے جرمانہ، آصف شہاب کو 3 سال قید اور 47.46 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

اسی طرح کامران اختر کو 2 سال قید اور 1.24 کروڑ روپے جرمانہ، محمد سلیمان کو 2.5 سال قید اور 14.74 کروڑ روپے جرمانہ، نعمان کو 2 سال قید اور 8.97 کروڑ روپے جرمانہ جبکہ عبداللہ لیاقت کو 2 سال قید اور 6.10 کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا۔

نیب کے مطابق ملزمان کو 2013 میں اشتہاری قرار دیا گیا تھا جبکہ 2023 میں گرفتار کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ مضاربہ کاروبار کے نام پر عوام سے فراڈ ثابت ہوا اور ملزمان نے فرضی کمپنی کے ذریعے سرمایہ کاری اکٹھی کی۔ اور فیاضی گوجرانوالہ انڈسٹریز کو فرنٹ کمپنی کے طور پر استعمال کیا گیا۔

نیب کے مطابق عدالت نے اس کیس میں عوام سے دھوکہ دہی اور امانت میں خیانت قرار دیا ہے۔ مرکزی ملزم مفتی احسان الحق سمیت دیگر افراد ملوث پائے گئے جبکہ مرکزی ملزم نے 2013 میں جرم تسلیم کیا تھا۔

ترجمان کے مطابق متاثرین میں 75 کروڑ روپے سے زیادہ رقم تقسیم کی جا چکی ہے، اور 7 ہزار 727 متاثرین کو رقوم کی ادائیگی مکمل ہو چکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وسطی ایشیا میں نایاب معدنیات پر امریکی اور یورپی سرگرمیوں پر روس کو تشویش

اداکارہ مومنہ اقبال کے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے پر سنگین الزامات، مریم نواز سے ایکشن کا مطالبہ

کانگو میں ایبولا وبا شدت اختیار کرگئی، عالمی ادارۂ صحت کا ہنگامی انتباہ

پاکستان نے قازق سرمایہ کاروں کو گوادر اور کراچی بندرگاہوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی

سلہٹ ٹیسٹ: بارش سے متاثرہ آخری روز پاکستان 121 رنز کے تعاقب میں

ویڈیو

مجھے ستارہ امتیاز کسی مخصوص شوٹ پر نہیں مجموعی کام کے اعتراف میں ملا، عرفان احسن کا ’حاسدین‘ کو جواب

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی کے 13 سالہ اقتدار کے بارے میں لوگوں کی رائے کیا ہے؟

انمول پنکی نے کن شخصیات کے خلاف بیانات دیے؟ وکیل نے ملاقات کی تفصیلات بتا دیں

کالم / تجزیہ

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا