وسطی ایشیا میں نایاب معدنیات پر امریکی اور یورپی سرگرمیوں پر روس کو تشویش

بدھ 20 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روس نے وسطی ایشیا میں نایاب معدنیات اور اہم دھاتوں تک رسائی کے لیے امریکا اور یورپی یونین کی بڑھتی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

روسی نائب وزیر خارجہ میخائل گالوزین نے روسی اخبار ’ازویستیا‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن اہم معدنیات اور نایاب دھاتوں سے متعلق معاہدوں کو تیزی سے آگے بڑھا رہا ہے، جو صرف معاشی مقابلہ نہیں بلکہ روس کو خطے سے باہر دھکیلنے کی کوشش بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک روس کی سرحدوں کے قریب اپنا اثر و رسوخ قائم کرنے کے لیے بنیادی ڈھانچہ تشکیل دینا چاہتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 7 صنعتی ممالک کے گروپ اور مغربی طاقتیں برقی گاڑیوں، قابل تجدید توانائی اور دفاعی نظاموں کے لیے ضروری نایاب معدنیات کی فراہمی میں چین پر انحصار کم کرنے کے لیے متبادل ذرائع تلاش کر رہی ہیں۔

وسطی ایشیا کے ممالک قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان معدنی وسائل سے مالا مال سمجھے جاتے ہیں، جبکہ روس انہیں اپنے روایتی دائرۂ اثر کا حصہ قرار دیتا ہے۔ دوسری جانب چین بھی حالیہ برسوں میں اس خطے میں اپنی دلچسپی بڑھا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:روس اور پاکستان کے مشاورتی گروپ کا اجلاس، بین الاقوامی فورمز پر باہمی تعاون کا عزم

رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ برس وسطی ایشیائی رہنماؤں سے ملاقات میں اہم معدنیات کو امریکی ترجیحات میں شامل قرار دیا تھا اور عالمی معاہدوں کے ذریعے سپلائی چین مضبوط بنانے پر زور دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی