رواں برس اپریل میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں امید اور بہتری کی ایک نئی لہر دیکھی گئی، جب ایک ہی مہینے میں 24 ہزار سے زائد نئے سرمایہ کار اکاؤنٹس کھلے۔
گزشتہ ماہ کے دوران مجموعی طور پر 24191 نئے سرمایہ کار اکاؤنٹس کھولے گئے، جو اب تک کی سب سے بڑی ماہانہ تعداد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج: سرمایہ کاروں کی تعداد میں 41 فیصد اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مجموعی سرمایہ کار اکاؤنٹس کی تعداد اب بڑھ کر 5 لاکھ 45 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد کے مطابق ان میں بڑی تعداد جنریشن زی اور پہلی بار سرمایہ کاری کرنے والے ریٹیل سرمایہ کاروں کی ہے جو اسٹاک مارکیٹ میں داخل ہو رہے ہیں۔
𝗣𝗦𝗫 𝗥𝗲𝗰𝗼𝗿𝗱𝘀 𝗛𝗶𝘀𝘁𝗼𝗿𝗶𝗰 𝗥𝗶𝘀𝗲 𝗶𝗻 𝗜𝗻𝘃𝗲𝘀𝘁𝗼𝗿𝘀
Pakistan Stock Exchange (PSX) recorded its highest-ever monthly investor account openings in April 2026, with over 24,000 new accounts opened (24,150).
– Total PSX investor base has now crossed ~545,000 -… pic.twitter.com/NZzlKRMSkx
— Khurram Schehzad (@kschehzad) May 6, 2026
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے واقف اور مالی شعور رکھنے والے نوجوان نئے سرمایہ کار مارکیٹ کے رجحانات کو تبدیل کر رہے ہیں۔
’۔۔۔اور اسے ادارہ جاتی غلبے سے نکال کر وسیع عوامی شرکت کی طرف لے جا رہے ہیں۔‘
مزید پڑھیں: سرمایہ کاروں کا پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر اعتماد، مستقبل میں کون سے ریکارڈ بن سکتے ہیں؟
اگر مجموعی تصویر دیکھی جائے تو پاکستان میں پبلک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کی تعداد اب 13 لاکھ 30 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، جو ایک بڑی تبدیلی کی علامت ہے۔
بڑھتی ہوئی مالی آگاہی، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز تک آسان رسائی اور ایک بار پھر پیدا ہونے والے سرمایہ کاری کے مواقع نے زیادہ سے زیادہ افراد کو ایکویٹی مارکیٹ کی طرف راغب کیا ہے۔
مزید پڑھیں: عالمی معیشت میں بہتری: اسٹاک مارکیٹ اور سونے چاندی میں سرمایہ کاری کب کی جائے؟
طویل عرصے سے محدود سرمایہ کاروں کے اثرات کے حوالے سے تنقید کا سامنا کرنے کے بعد اسٹاک مارکیٹ اب ایک بڑی تبدیلی کے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے۔
خرم شہزاد کے مطابق اس تبدیلی کے باعث جہاں مالی شمولیت بڑھ رہی ہے اور پاکستان کے کیپٹل مارکیٹس پر اعتماد بھی مضبوط ہو رہا ہے۔














