پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں، ڈسکاؤنٹ ریٹ پر پیٹرول کہاں سے حاصل کیا جا سکتا ہے؟

بدھ 6 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا اور ایران کے درمیان جنگی صورتحال کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا تھا، اس دوران ملک میں عام پیٹرول کی قیمت 400 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گئی تھی جبکہ ہائی اوکٹین پیٹرول کی قیمت بعض مقامات پر 500 سے 600 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی تھی، جس سے عوام کو شدید معاشی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کی بچت کے لیے نیا اقدام، طلبہ اور سرکاری ملازمین کو خصوصی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ

عام پیٹرول جو ملک میں سب سے زیادہ استعمال ہوتا ہے، اس کی قیمت اس وقت تقریباً 401 روپے فی لیٹر برقرار ہے، اور یہ قیمت تقریباً تمام پیٹرول پمپس پر یکساں ہے کیونکہ یہ ریگولیٹڈ ہے، یعنی کمپنیاں پابند ہیں کہ اس قیمت سے زیادہ قیمت پر پیٹرول فروخت نہیں کر سکتی۔

اٹک پیٹرولیم نے ایک ڈسکاؤنٹ آفر کا آغاز کیا ہے اور اپنے کمپنی آپریٹڈ پیٹرول پمپس پر پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے ایسے پیٹرول پمپس پر فی لیٹر 5 روپے کا خصوصی ڈسکاؤنٹ دیا جا رہا ہے جو براہ راست کمپنی کے زیر انتظام چلائے جا رہے ہیں۔

یہ رعایت صرف ان مخصوص آؤٹ لیٹس پر دستیاب ہے جو کمپنی آپریٹڈ ہیں، جبکہ ڈیلر کے زیر انتظام پیٹرول پمپس پر یہ سہولت لاگو نہیں ہوگی۔ اس اقدام کا مقصد صارفین کو ریلیف فراہم کرنا اور مارکیٹ میں مسابقت کو فروغ دینا ہے۔

اٹک پیٹرولیم کے ملک بھر میں تقریبا 45 پیٹرول پمپس موجود ہیں جن میں یہ ڈسکاؤنٹ حاصل کیا جا سکتا ہے، یہ پمپس بڑے شہروں اور موٹرویز پر موجود ہیں اور ان پمپس پر لکھا ہوتا ہے کہ یہ کمپنی آپریٹڈ پیٹرول پمپ ہے۔

دوسری جانب ہائی اوکٹین پیٹرول ڈی ریگولیٹڈ ہے، اس لیے مختلف آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اپنی مرضی سے اس کی قیمتوں کا تعین کرتی ہیں، جس کے باعث ہر کمپنی کے نرخ مختلف ہیں۔

وزیراعظم نے جب ہائی اوکٹین پر 300 روپے لیوی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا تو ہائی اوکٹین کی فی لیٹر قیمت 600 روپے تک پہنچ گئی تھی جس سے اس کی فروخت میں بڑی کمی آئی تھی، سب سے پہلے آرامکو نے ہائی اوکٹین پیٹرول کی قیمت میں 200 روپے فی لیٹر کی نمایاں کمی کا اعلان کیا، جس کے بعد دیگر کمپنیوں نے بھی اس رجحان کی پیروی کی۔

یہ بھی پڑھیں:

اس وقت مختلف کمپنیوں کی جانب سے ہائی اوکٹین پیٹرول کی قیمتیں مختلف ہیں، شیل کمپنی کے پیٹرول پمپس پر دستیاب (V-Power) کی قیمت دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں سب سے کم 410 روپے فی لیٹر ہے، پی ایس او کے ہائی آکٹین کی قیمت 420 روپے، اٹک پیٹرولیم کے ہائی اوکٹین کی قیمت 465 روپے ہے، آرامکو کے پرو فورس کی قیمت 467 روپے فی لیٹر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی بجٹ ایئرلائن اسپرٹ دیوالیہ، تمام اثاثے فروخت کرنے کا حکم

رنبیر کپور فوٹوگرافرز کے ہجوم پر برہم کیوں ہو گئے؟

’معرکۂ حق صرف جنگی فتح نہیں، پاکستان کی خودمختاری کی علامت ہے‘، اسپیکر پنجاب اسمبلی

پنجاب حکومت نے خصوصی افراد کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کردیا

عوام کا صبر جواب دے گیا، شہریوں نے کراچی میں بلاول ہاؤس کے قریب وی آئی پی پروٹوکول توڑ دیا

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی