شمالی کوریا کا جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے کو ماننے سے انکار

جمعرات 7 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شمالی نے کہا ہے کہ وہ جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے کسی بھی معاہدے کا پابند نہیں اور اپنے جوہری پروگرام پر عالمی دباؤ کو مسترد کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شمالی کوریا کے مشرقی ساحل کے قریب سمندر کی جانب متعدد بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ، علاقائی کشیدگی میں اضافہ

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے سی این اے نے اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے مستقل نمائندے کم سونگ کے بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکا اور بعض دیگر ممالک این پی ٹی جائزہ کانفرنس میں شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کا معاملہ اٹھا کر ماحول خراب کر رہے ہیں۔

کم سونگ نے کہا کہ شمالی کوریا کی جوہری طاقت کی حیثیت کسی بیرونی دباؤ یا بیان بازی سے تبدیل نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے امریکا اور دیگر ممالک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ شمالی کوریا کے “حقیقی اور جائز” جوہری حق کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

شمالی کوریا نے 1985 میں جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر دستخط کیے تھے، تاہم 2003 میں امریکا کے ساتھ تنازع کے بعد اس معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کر دیا تھا، جس کی قانونی حیثیت پر اب بھی بحث جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ کے درمیان 2018 اور 2019 میں ملاقاتیں بھی ہوئیں، تاہم بعد میں مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:شمالی کوریا کا بحری جنگی جہاز سے کروز اور اینٹی شپ میزائلوں کا تجربہ

تجزیہ کاروں کے مطابق شمالی کوریا کے پاس اتنا جوہری مواد موجود ہو سکتا ہے جس سے درجنوں جوہری وار ہیڈز تیار کیے جا سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘