مدعی پولیس افسر کا خود تفتیش کرنا انصاف کے اصولوں کے منافی قرار

جمعرات 7 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے منشیات کیس میں عمر قید کی سزا پانے والے 2 ملزمان کو بری کرتے ہوئے اہم آئینی اور قانونی نکات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ مدعی پولیس افسر کا خود ہی تفتیشی افسر بن جانا انصاف کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔

عدالت نے کہا کہ منشیات مقدمات میں مدعی اور آئی او کا دوہرا کردار سختی سے حوصلہ شکنی کے مترادف ہے کیونکہ مدعی ہمیشہ سزا دلوانے کی جانب مائل ہوتا ہے، جس سے غیر جانبدار تفتیش ممکن نہیں رہتی۔

یہ بھی پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ: سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت ہم پلہ قرار

فیصلے میں کہا گیا کہ اپنی ہی درج کردہ ایف آئی آر کی کھلے ذہن سے تفتیش تقریباً ناممکن ہوتی ہے اور مدعی بطور آئی او صرف اپنے الزامات ثابت کرنے کے لیے شواہد تلاش کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

سپریم کورٹ کے مطابق ایسی تفتیش انصاف کی فراہمی کے لیے نقصان دہ سمجھی جاتی ہے، اس لیے مدعی کو تفتیشی افسر مقرر کرنے کے لیے ٹھوس وجوہات دینا لازمی ہیں، بصورت دیگر استغاثہ کا مقدمہ کمزور ہو جاتا ہے۔

عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ تفتیش کا شفاف، غیر جانبدار اور قانون کے مطابق ہونا آئینی تقاضا ہے جبکہ آئین کے آرٹیکل 10 اے کے تحت منصفانہ ٹرائل ہر ملزم کا بنیادی حق ہے۔

سپریم کورٹ نے تفتیشی عمل، شواہد اور فورینزک طریقہ کار پر بھی سنگین سوالات اٹھائے۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نے باپ کے قاتل کو صلح نامہ کی بنیاد پر رہائی کا حکم دیدیا

فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت میں پیش کیے گئے پارسلز پر ریکوری گواہ کے دستخط واضح نہیں تھے جبکہ پروسیکیوشن یہ ثابت کرنے میں ناکام رہی کہ عدالت میں پیش کیا گیا مواد وہی تھا جو ملزمان سے برآمد ہوا تھا۔

عدالت نے کیس پراپرٹی کی محفوظ تحویل اور لیبارٹری منتقلی کے عمل کو بھی مشکوک قرار دیتے ہوئے کہا کہ فوجداری قانون کا مسلمہ اصول ہے کہ معمولی شک کا فائدہ بھی ملزم کو دیا جاتا ہے۔

سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ نچلی عدالتوں نے شواہد کا درست جائزہ نہیں لیا، لہٰذا ہائیکورٹ اور ٹرائل کورٹ کے فیصلوں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دونوں ملزمان کو بری کر دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ان کو فوری گرفتار کیا جائے‘، ٹک ٹاک کے جنون میں گاڑی دریائے کنہار میں جاگری

ون کانسٹیٹیوشن ایونیو معاملہ: وزیراعظم نے ہائی لیول جے آئی ٹی تشکیل دے دی، 60 روز میں رپورٹ طلب

ناران: ٹک ٹاک ویڈیو کے لیے سیاح نے گاڑی دریا میں اتار دی، ریفٹنگ والوں نے جان پر کھیل کر 4 افراد کو بچا لیا

الیکشن کمیشن نے قائم مقام صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو بیرونی سرپرستی حاصل رہی، مقصد پاکستان کے مؤقف کو نقصان پہنچانا تھا، انٹیلی جنس رپورٹ

ویڈیو

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

مودی کی آبی جارحیت پر پاکستان کا ایک بار پھر سخت ردعمل

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں